صحیح مسلم 2748: كتاب العتق
عروہ سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ نے انہیں بتایا کہ بریرہؓ حضرت عائشہؓ کے پاس اپنی مکاتبت کے سلسلہ میں ان سے مدد مانگنے آئی اور اس نے اپنی مکاتبت میں سے کچھ بھی ادا نہیں کیا تھا۔ حضرت عائشہؓ نے اس سے کہا اپنے مالکوں کے پاس واپس جاؤ اگر وہ پسند کریں کہ میں تمہاری طرف سے مکاتبت کی رقم ادا کروں اور تمہاری ولاء میری ہوگی تو میں ایسا کردوں گی۔ بریرہؓ نے اس کا ذکر اپنے مالکوں سے کیا انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ اگر وہ اللہ کے لئے تجھ پر (مہربان) ہو تو ایسا کریں اور تیری ولاء تو ہماری ہوگی (حضرت عائشہؓ) نے رسول اللہﷺ سے اس کا ذکر کیا تو رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا تم اسے خریدو اور آزاد کردو۔ ولاء تو صرف اسی کے لئے ہے جو اسے آزاد کردے۔ پھر رسول اللہﷺ کھڑے ہوئے اور فرمایا لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایسی شرائط باندھتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں جو شخص ایسی شرط کرتا ہے جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہے تو ایسے شخص کے لئے کچھ نہیں ہے اگرچہ وہ سو مرتبہ شرط باندھے۔ اللہ کی شرط ہی زیادہ حقدار اور مضبوط ہے۔
ایک اور روایت نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ سے مروی ہے آپؓ فرماتی ہیں بریرہؓ میرے پاس آئی اور اس نے کہا اے عائشہؓ میں نے اپنے مالکوں سے ہر سال نو اوقیہ پر مکاتبت کی ہے۔ اور اس روایت میں یہ بات مزید ہے کہ آپﷺ نے فرمایا یہ بات تمہیں اس (کو خرید کر آزاد کرنے) سے نہ روکے۔ خریدو اور آزاد کرو۔ اس روایت میں یہ بھی ہے کہ پھر رسول اللہﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمد و ثناء بیان کی پھر اس کے بعد فرمایا بات یہ ہے کہ...۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ بَرِيرَةَ جَاءَتْ عَائِشَةَ تَسْتَعِينُهَا فِي كِتَابَتِهَا وَلَمْ تَكُنْ قَضَتْ مِنْ كِتَابَتِهَا شَيْئًا فَقَالَتْ لَهَا عَائِشَةُ ارْجِعِي إِلَى أَهْلِكِ فَإِنْ أَحَبُّوا أَنْ أَقْضِيَ عَنْكِ كِتَابَتَكِ وَيَكُونَ وَلاَؤُكِ لِي . فَعَلْتُ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ بَرِيرَةُ لأَهْلِهَا فَأَبَوْا وَقَالُوا إِنْ شَاءَتْ أَنْ تَحْتَسِبَ عَلَيْكِ فَلْتَفْعَلْ وَيَكُونَ لَنَا وَلاَؤُكِ . فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " ابْتَاعِي فَأَعْتِقِي . فَإِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ " . ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَا بَالُ أُنَاسٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَلَيْسَ لَهُ وَإِنْ شَرَطَ مِائَةَ مَرَّةٍ شَرْطُ اللَّهِ أَحَقُّ وَأَوْثَقُ " . حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ جَاءَتْ بَرِيرَةُ إِلَىَّ فَقَالَتْ يَا عَائِشَةُ إِنِّي كَاتَبْتُ أَهْلِي عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ فِي كُلِّ عَامٍ أُوقِيَّةٌ . بِمَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ وَزَادَ فَقَالَ " لاَ يَمْنَعُكِ ذَلِكِ مِنْهَا ابْتَاعِي وَأَعْتِقِي " . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 20: كتاب العتق