صحیح مسلم 2749: كتاب العتق
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ فرماتی ہیں بریرہؓ میرے پاس آئیں اور اس نے کہا میرے مالکوں نے میرے ساتھ سال میں نو اوقیہ پر نو سالوں میں مکاتبت کی ہے۔ ہر سال ایک اوقیہ دینا ہوگا آپ میری مدد کریں۔ میں نے اس سے کہا اگر تمہارے مالک چاہیں کہ میں یکمشت انہیں رقم دے دوں اور تمہیں آزاد کر دوں اور تمہاری ولاء میری ہو تو میں ایسا کردوں گی۔ اس نے اس بات کا ذکر اپنے مالکوں سے کیا مگر انہوں نے انکار کردیا سوائے اس کے کہ ولاء ان کے لئے ہو۔ وہ میرے پاس آئی اور اس بات کا ذکر کیا۔ وہ فرماتی ہیں میں نے اسے ڈانٹا۔ اس نے کہا نہیں اللہ کی قسم! جب اس نے یہ کہا تو رسول اللہﷺ نے سن لیا اور مجھ سے پوچھا تو میں نے آپؐ کو بتایا۔ آپؐ نے فرمایا اسے خریدو اور آزاد کردو اور ان سے ولاء کی شرط کرلو کیونکہ ولاء اس کے لئے ہے جو آزاد کرے۔ میں نے ایسے ہی کیا۔ آپؓ فرماتی ہیں پھر ایک شام کو رسول اللہﷺ نے خطاب فرمایا آپؐ نے اللہ کی حمد و ثناء کی جس کا وہ اہل ہے پھر فرمایا اماّ بعد، اُن لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو ایسی شرطیں کرتے ہیں جو اللہ کی کتاب میں نہیں ہیں۔ ایسی شرط جو کتاب اللہ میں نہیں ہے وہ باطل ہے اگرچہ سو 100 شرطیں ہوں اللہ کی کتاب زیادہ حقدار ہے اور اللہ کی شرط زیادہ مضبوط ہے تم میں سے بعض لوگوں کو کیا ہوگیا ہے! ان میں سے کوئی کہتا ہے فلاں کو آزاد کرو اور ولاء میرے لئے ہو۔ ولاء تو صرف اس کے لئے ہے جو آزاد کرے۔
ایک اور روایت میں ہے اس کا خاوند غلام تھا تو رسول اللہﷺ نے اس (بریرہؓ) کو اختیار دیا اس نے اپنے نفس کو اختیار کیا اور اگر وہ آزاد ہوتا تو آپؐ اسے اختیار نہ دیتے۔
اور اس روایت میں امَّا بَعْدُ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ دَخَلَتْ عَلَىَّ بَرِيرَةُ فَقَالَتْ إِنَّ أَهْلِي كَاتَبُونِي عَلَى تِسْعِ أَوَاقٍ فِي تِسْعِ سِنِينَ فِي كُلِّ سَنَةٍ أُوقِيَّةٌ . فَأَعِينِينِي . فَقُلْتُ لَهَا إِنْ شَاءَ أَهْلُكِ أَنْ أَعُدَّهَا لَهُمْ عَدَّةً وَاحِدَةً وَأُعْتِقَكِ وَيَكُونَ الْوَلاَءُ لِي فَعَلْتُ . فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لأَهْلِهَا فَأَبَوْا إِلاَّ أَنْ يَكُونَ الْوَلاَءُ لَهُمْ فَأَتَتْنِي فَذَكَرَتْ ذَلِكَ قَالَتْ فَانْتَهَرْتُهَا فَقَالَتْ لاَهَا اللَّهِ إِذَا قَالَتْ . فَسَمِعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَنِي فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ " اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا وَاشْتَرِطِي لَهُمُ الْوَلاَءَ فَإِنَّ الْوَلاَءَ لِمَنْ أَعْتَقَ " . فَفَعَلْتُ - قَالَتْ - ثُمَّ خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَشِيَّةً فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ " أَمَّا بَعْدُ فَمَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شُرُوطًا لَيْسَتْ فِي كِتَابِ اللَّهِ مَا كَانَ مِنْ شَرْطٍ لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ بَاطِلٌ وَإِنْ كَانَ مِائَةَ شَرْطٍ كِتَابُ اللَّهِ أَحَقُّ وَشَرْطُ اللَّهِ أَوْثَقُ مَا بَالُ رِجَالٍ مِنْكُمْ يَقُولُ أَحَدُهُمْ أَعْتِقْ فُلاَنًا وَالْوَلاَءُ لِي إِنَّمَا الْوَلاَءُ لِمَنْ أَعْتَقَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ جَرِيرٍ كُلُّهُمْ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ . نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ قَالَ وَكَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا فَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَلَوْ كَانَ حُرًّا لَمْ يُخَيِّرْهَا . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِهِمْ " أَمَّا بَعْدُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 20: كتاب العتق
مربوط حوالہ جات
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب
- ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم: اردو