صحیح مسلم 2764: كتاب العتق
سعید بن مرجانہ جو علی بن حسین کے ساتھی تھے کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس کسی مسلمان نے کسی مسلمان کو آزاد کیا اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلہ میں (آزاد کرنے والے کے) ہر عضو کو آگ سے چھڑائے گا۔ وہ کہتے ہیں جب میں نے حضرت ابو ہریرہؓ سے یہ حدیث سنی تو میں گیا اور یہ بات حضرت علی بن حسینؓ کے پاس بیان کی۔ انہوں نے ایک غلام کو جس کے بدلے ابن جعفرؓ ان کو دس ہزار درہم دیتے تھے یا ہزار دینار دیتے تھے آزاد کردیا۔
وَحَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا عَاصِمٌ - وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ - حَدَّثَنَا وَاقِدٌ - يَعْنِي أَخَاهُ - حَدَّثَنِي سَعِيدُ ابْنُ مَرْجَانَةَ - صَاحِبُ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ - قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَيُّمَا امْرِئٍ مُسْلِمٍ أَعْتَقَ امْرَأً مُسْلِمًا اسْتَنْقَذَ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنَ النَّارِ " . قَالَ فَانْطَلَقْتُ حِينَ سَمِعْتُ الْحَدِيثَ مِنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فَذَكَرْتُهُ لِعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ فَأَعْتَقَ عَبْدًا لَهُ قَدْ أَعْطَاهُ بِهِ ابْنُ جَعْفَرٍ عَشْرَةَ آلاَفِ دِرْهَمٍ أَوْ أَلْفَ دِينَارٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی