صحیح مسلم 278: كتاب الإيمان

معبد بن ہلال العنزیؒ سے روایت ہے کہ ہم حضرت انس بن مالکؓ کے پاس چلے اور ثابت کو ان کے پاس بطور سفارشی لے گئے۔ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو وہ چاشت کی نماز پڑھ رہے تھے۔ ثابت نے ہماری اجازت طلب کی تو ہم ان کے پاس گئے۔ انہوں نے ثابت کو اپنے ساتھ اپنے تخت پر بٹھایا۔ پھر انہوں نے ان سے کہا اے ابو حمزہ! اہلِ بصرہ میں سے آپ کے بھائی آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ان سے شفاعت کی حدیث بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محمدﷺ نے بتایا جب قیامت کا دن ہوگا لوگ باہم متلاطم ہوں گے پھر آدمؑ کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ اپنی ذریت کے لئے شفاعت کریں، تب وہ کہیں گے میں اس قابل نہیں ہوں لیکن تم ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ خلیل اللہ ہیں۔ پھر وہ ابراہیمؑ کے پاس جائیں گے تو وہ بھی (یہی) کہیں گے کہ میں اس قابل نہیں لیکن تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ کلیم اللہ ہیں۔ جب وہ موسیٰؑ کے پاس جائیں گے تو وہ کہیں گے میں اس قابل نہیں ہوں لیکن تم عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ کیونکہ وہ روح اللہ اور اس کا کلمہ ہے۔ پھر وہ عیسیٰؑ کے پاس آئیں گے تو وہ کہیں گے کہ میں اس قابل نہیں ہوں لیکن تم محمدﷺ کے پاس جاؤ پھر وہ میرے پاس آئیں گے تو میں کہوں گا یہ میرا ہی کام ہے۔ پھر میں جاؤں گا اور اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا اور مجھے اجازت دی جائے گی۔ پھر میں اس کے سامنے کھڑا ہوں گا اور میں اس کے ایسے محامد بیان کروں گا جو میں اب نہیں کرسکتا جو اللہ مجھ پر الہام فرمائے گا۔ پھر میں اس کے حضور سجدہ میں گر جاؤں گا پھر مجھ سے کہا جائے گا اے محمدؐ! اپنا سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری سنی جائے گی۔ مانگو تمہیں عطا کیا جائے گا اور شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کر لی جائے گی۔ تب میں عرض کروں گا اے میرے رب! میری امت، میری امت۔ تب کہا جائے گا جاؤ اور جس کے دل میں ایک دانہ گندم یا جو کے برابر بھی ایمان ہے اسے اس (جہنم) میں سے نکال لو۔ پس میں جاؤں گا اور (ویسا ہی) کروں گا پھر میں اپنے رب کے پاس واپس جاؤں گا اور ان محامد کے ساتھ اس کی حمد کروں گا اور پھر اس کے حضور سجدہ میں گر جاؤں گا۔ تو مجھ سے کہا جائے گا اے محمدؐ! اپنا سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری سنی جائے گی اور مانگو، تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا میری امت، میری امت۔ مجھے کہا جائے گا جاؤ، جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر (بھی) ایمان ہے اسے (آگ) سے باہر نکال دو۔ چنانچہ میں جاؤں گا اور ایسا ہی کروں گا۔ پھر میں اپنے رب کے پاس واپس جاؤں گا اور ان محامد کے ساتھ اس کی حمد کروں گا اور پھر اس کے حضور سجدہ میں گر جاؤں گا۔ تو مجھ سے کہا جائے گا اے محمدؐ! اپنا سر اٹھاؤ اور کہو تمہاری سنی جائے گی اور مانگو، تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں کہوں گا میری امت، میری امت۔ مجھے کہا جائے گا جاؤ، جس کے دل میں رائی کے دانہ کے وزن سے کم، کم، کم، ایمان ہے اسے آگ سے نکال دیں۔ چنانچہ میں جاؤں گا اور (ایسا ہی) کروں گا۔ یہ حضرت انسؓ کی روایت ہے جو انہوں نے ہم سے بیان کی۔ پس ہم ان کے پاس سے نکلے۔ جب ہم جبان کی چوٹی پر پہنچے تو ہم نے کہا کیوں نہ ہم حسن (بصری) کی طرف جائیں اور انہیں سلام کہیں۔ جبکہ وہ ابو خلیفہ کے گھر میں چھپے ہوئے تھے۔ وہ کہتے ہیں پھر ہم ان کے پاس گئے اور انہیں سلام کیا اور ہم نے کہا اے ابو سعید! ہم آپ کے بھائی ابو حمزہ کے پاس سے آپ کے پاس آئے ہیں۔ شفاعت کے بارہ میں جو روایت انہوں نے ہمیں بتائی ہے اس جیسی روایت ہم نے (پہلے) کبھی نہیں سنی تھی۔ انہوں نے کہا بیان کرو۔ پھر ہم نے انہیں وہ روایت بتائی تو انہوں نے کہا اور بتاؤ، ہم نے کہا اس سے زیادہ انہوں نے نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا ہمیں انہوں نے یہ حدیث بیس برس پہلے بتائی تھی ان دنوں وہ خوب صحت مند تھے۔ یقینا وہ کچھ چھوڑ گئے ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ شیخ بھول گئے ہیں یا انہوں نے تمہیں بتانا پسند نہیں کیا کہ تم اس پر تکیہ کر بیٹھو گے۔ ہم نے ان سے کہا ہمیں بتائیے۔ اس پر وہ ہنس پڑے اور کہا انسان میں جلد بازی کا مادہ رکھا گیا ہے۔ میں نے صرف اس لئے ہی اس کا ذکر کیا ہے تاکہ میں تمہیں اس کے بارہ میں بتاؤں (کہ حضورؐ نے فرمایا تھا) پھر میں چوتھی مرتبہ اپنے رب کی طرف لوٹوں گا اور انہی محامد کے ساتھ اس کی حمد کروں گا۔ پھر اس کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤں گا تو مجھ سے کہا جائے گا اے محمدؐ! اپنا سر اٹھاؤ، کہو تمہاری سنی جائے گی اور مانگو تمہیں دیا جائے گا اور شفاعت کرو تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ پھر میں عرض کروں گا اے میرے رب! ان کے بارہ میں جنہوں نے لا الہ الا اللہ کہا مجھے اجازت عطاء فرما۔ وہ فرمائے گا یہ تیرے لئے نہیں ہے یا فرمایا یہ تیرے سپرد نہیں ہے لیکن میری عزّت، میری کبریائی، میری عظمت اور میری جبروت کی قسم ہے۔ میں ضرور اسے (دوزخ سے) نکال لوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ حسن نے اس حدیث کے بارہ میں ہمیں بتایا جو انہوں نے حضرت انسؓ بن مالکؓ سے سنی۔ میرا خیال ہے انہوں نے کہا تھا کہ یہ بیس برس پہلے کی بات ہے جب وہ خوب صحت مند تھے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلاَلٍ الْعَنَزِيُّ ح وَحَدَّثَنَاهُ سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلاَلٍ الْعَنَزِيُّ قَالَ انْطَلَقْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَتَشَفَّعْنَا بِثَابِتٍ فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي الضُّحَى فَاسْتَأْذَنَ لَنَا ثَابِتٌ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ وَأَجْلَسَ ثَابِتًا مَعَهُ عَلَى سَرِيرِهِ فَقَالَ لَهُ يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ إِخْوَانَكَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ يَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ . قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم قَالَ " إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ مَاجَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ لَهُ اشْفَعْ لِذُرِّيَّتِكَ . فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِإِبْرَاهِيمَ - عَلَيْهِ السَّلاَمُ - فَإِنَّهُ خَلِيلُ اللَّهِ . فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِمُوسَى - عَلَيْهِ السَّلاَمُ - فَإِنَّهُ كَلِيمُ اللَّهِ . فَيُؤْتَى مُوسَى فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِعِيسَى - عَلَيْهِ السَّلاَمُ - فَإِنَّهُ رُوحُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ . فَيُؤْتَى عِيسَى فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِمُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فَأُوتَى فَأَقُولُ أَنَا لَهَا . فَأَنْطَلِقُ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَأَقُومُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَحْمَدُهُ بِمَحَامِدَ لاَ أَقْدِرُ عَلَيْهِ الآنَ يُلْهِمُنِيهِ اللَّهُ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي . فَيُقَالُ انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ بُرَّةٍ أَوْ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنْهَا . فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَى رَبِّي فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ أُمَّتِي أُمَّتِي . فَيُقَالُ لِي انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنْهَا . فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ ثُمَّ أَعُودُ إِلَى رَبِّي فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي . فَيُقَالُ لِي انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ أَدْنَى أَدْنَى أَدْنَى مِنْ مِثْقَالِ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنَ النَّارِ فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ " . هَذَا حَدِيثُ أَنَسٍ الَّذِي أَنْبَأَنَا بِهِ فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ فَلَمَّا كُنَّا بِظَهْرِ الْجَبَّانِ قُلْنَا لَوْ مِلْنَا إِلَى الْحَسَنِ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ وَهُوَ مُسْتَخْفٍ فِي دَارِ أَبِي خَلِيفَةَ - قَالَ - فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا يَا أَبَا سَعِيدٍ جِئْنَا مِنْ عِنْدِ أَخِيكَ أَبِي حَمْزَةَ فَلَمْ نَسْمَعْ مِثْلَ حَدِيثٍ حَدَّثَنَاهُ فِي الشَّفَاعَةِ قَالَ هِيهِ . فَحَدَّثْنَاهُ الْحَدِيثَ . فَقَالَ هِيهِ . قُلْنَا مَا زَادَنَا . قَالَ قَدْ حَدَّثَنَا بِهِ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً وَهُوَ يَوْمَئِذٍ جَمِيعٌ وَلَقَدْ تَرَكَ شَيْئًا مَا أَدْرِي أَنَسِيَ الشَّيْخُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يُحَدِّثَكُمْ فَتَتَّكِلُوا . قُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا . فَضَحِكَ وَقَالَ خُلِقَ الإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ مَا ذَكَرْتُ لَكُمْ هَذَا إِلاَّ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ " ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَى رَبِّي فِي الرَّابِعَةِ فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ يَا رَبِّ ائْذَنْ لِي فِيمَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . قَالَ لَيْسَ ذَاكَ لَكَ - أَوْ قَالَ لَيْسَ ذَاكَ إِلَيْكَ - وَلَكِنْ وَعِزَّتِي وَكِبْرِيَائِي وَعَظَمَتِي وَجِبْرِيَائِي لأُخْرِجَنَّ مَنْ قَالَ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ " . قَالَ فَأَشْهَدُ عَلَى الْحَسَنِ أَنَّهُ حَدَّثَنَا بِهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أُرَاهُ قَالَ قَبْلَ عِشْرِينَ سَنَةً وَهُوَ يَوْمَئِذٍ جَمِيعٌ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

آج 10 میں سے 10 باقی