صحیح مسلم 279: كتاب الإيمان

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہﷺ کے پاس گوشت لایا گیا اور دستی آپؐ کی خدمت میں پیش کی گئی اور یہ آپؐ کو پسند تھی۔ آپؐ نے اس میں سے کچھ منہ سے کاٹا اور فرمایا قیامت کے دن میں لوگوں کا سردار ہوں گا۔ کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیونکر ہوگا؟ قیامت کے دن اللہ اولین اور آخرین کو ایک میدان میں جمع کرے گا۔ اور ایک بلانے والا انہیں آواز سنائے گا اور نظر کی رسائی ان سب تک ہو گی اور سورج قریب آجائے گا اور لوگوں کو ایسا غم اور ایسی تکلیف پہنچے گی جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوں گے اور نہ اس کے متحمل ہوں گے۔ اس وقت لوگ ایک دوسرے سے کہیں گے کیا تم دیکھ نہیں رہے کہ تم کس حال میں ہو؟ کیا تمہیں پتہ نہیں کہ تمہاری حالت کہاں تک پہنچ گئی ہے؟ کیا تمہیں کوئی ایسا نظر نہیں آرہا جو تمہارے رب کے حضور تمہاری شفاعت کرے؟ تب لوگ ایک دوسرے سے کہیں گے آدمؑ کے پاس جاؤ۔ پھر وہ آدمؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے اے آدمؑ آپ ابو البشر ہیں۔ اللہ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اور آپ میں اپنی روح پھونکی اور فرشتوں کو اس نے حکم دیا تو انہوں نے آپ کے لئے سجدہ کیا۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پھر حضرت آدمؑ کہیں گے کہ یقینا آج میرا رب اتنا غضبناک ہے کہ اس سے قبل اتنا غضبناک کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس جیسا غضبناک کبھی اس کے بعد ہوگا اس نے مجھے درخت سے منع کیا تھا مگر میں نے اس کی نافرمانی کی۔ مجھے تو اپنی فکر ہے۔ کسی اور کے پاس جاؤ۔ نوحؑ کے پاس جاؤ۔ پھر وہ نوحؑ کے پاس جائیں گے اور عرض کریں گے اے نوحؑ ! آپ زمین کی طرف سب سے پہلے رسول ہیں اور اللہ نے آپ کو عبد شکور کا نام دیا ہے۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پھر وہ ان سے کہیں گے کہ یقینا آج میرا رب اتنا غضبناک ہے کہ اس سے قبل اتنا غضبناک کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس جیسا غضبناک کبھی اس کے بعد ہوگا۔ میری ایک دعا تھی جو میں نے اپنی قوم کے خلاف کی تھی۔ پس مجھے تو اپنی فکر ہے۔ تم ابراہیمؑ کے پاس جاؤ۔ پھر وہ ابراہیمؑ کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے آپ اللہ کے نبی اور زمین والوں میں سے اس کے دوست ہیں۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پھر حضرت ابراہیمؑ کہیں گے کہ یقینا آج میرا رب اتنا غضبناک ہے کہ اس سے قبل اتنا غضبناک کبھی نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ کبھی اتنا غضبناک ہوگا نیز انہوں نے اپنی غلطیوں کا بھی ذکر کیا (اور کہا کہ) مجھے تو اپنی فکر ہے تم کسی اور کے پاس جاؤ۔ موسیٰؑ کے پاس جاؤ۔ پھر وہ موسیؑ کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے موسیٰؑ ! آپ اللہ کے رسول ہیں، اللہ نے آپ کو اپنی رسالت اور بکثرت کلام کے ذریعہ لوگوں پر فضیلت دی ہے۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پھر حضرت موسیٰؑ کہیں گے کہ یقینا آج میرا رب اتنا غضبناک ہے کہ اس سے قبل اتنا غضبناک کبھی نہیں ہوا اور نہ آئندہ اتنا غضبناک کبھی ہوگا اور یقینا میں نے ایک جان کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مجھے حکم نہیں دیا گیا تھا۔ مجھے تو اپنی فکر ہے۔ تم عیسیٰؑ کی طرف جاؤ پھر وہ عیسیٰ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے اے عیسیٰؑ آپ اللہ کے رسول ہیں اور آپ نے لوگوں سے چھوٹی عمر میں کلام کیا اور آپ اس کی طرف سے ایک کلمہ ہیں جو اس نے مریم کی طرف القاء کیا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پھر عیسیٰؑ ان سے فرمائیں گے یقینا آج میرا رب اتنا غضبناک ہے کہ نہ اس سے قبل کبھی اتنا غضبناک ہوا اور نہ آئندہ کبھی ہوگا۔ انہوں نے اپنے کسی گناہ کا ذکر نہیں کیا۔ مجھے تو اپنی فکر ہے۔ کسی اور کے پاس جاؤ۔ محمدﷺ کے پاس جاؤ۔ پھر وہ میرے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے اے محمدؐ ! آپؐ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم الانبیاء ہیں اور اللہ نے آپؐ کو ہر سابقہ اور آئندہ لغزش سے منزہ کر دیا ہوا ہے۔ اپنے رب کے حضور ہماری شفاعت کریں۔ کیا آپؐ دیکھتے نہیں کہ ہم کس حال میں ہیں۔ کیا آپؐ دیکھتے نہیں کہ ہمیں کیا تکلیف پہنچی ہے۔ پس میں جاؤں گا اور عرش کے نیچے آکر اپنے رب کے حضور سجدہ میں گر جاؤں گا۔ پھر اللہ مجھ پر الہامًا اپنے محامد اور ایسی خوبصورت ثناء کھولے گا۔ جو اس نے مجھ سے پہلے کسی پر نہ کھولے ہوں گے پھر کہا جائے گا۔ اے محمدؐ ! اپنا سر اٹھاؤ، مانگو تمہیں دیا جائے گا، شفاعت کرو، تمہاری شفاعت قبول کی جائے گی۔ میں اپنا سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا۔ اے میرے رب! میری امت، میری امت۔ پھر کہا جائے گا۔ اے محمدؐ ! اپنی امت میں سے ان لوگوں کو جن کے ذمہ کوئی حساب نہیں جنت کے دروازوں میں سے دائیں دروازہ سے جنت میں داخل کر دے اور وہ باقی دروازوں میں بھی لوگوں کے برابر کے شریک ہوں گے۔ اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے جنت کے دروازے کے دونوں کواڑوں میں اتنا فاصلہ ہے جتنا مکہ اور ہجر کے درمیان ہے یا جتنا مکہ اور بُصریٰ کے درمیان میں ہے۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے سامنے ثرید کا پیالہ اور گوشت پیش کیا گیا تو آپؐ نے دستی لی اور آپؐ کو بکری (کے گوشت) میں سے دستی سب سے زیادہ پسند تھی۔ آپؐ نے منہ سے (گوشت) کاٹا اور فرمایا قیامت کے دن میں لوگوں کا سردار ہوں گا۔ پھر آپؐ نے دوسری مرتبہ (گوشت) کاٹا اور فرمایا میں قیامت کے دن لوگوں کا سردار ہوں گا۔ جب آپؐ نے اپنے صحابہؓ کو دیکھا کہ وہ آپؐ سے کوئی سوال نہیں کر رہے تو آپؐ نے فرمایا تم لوگ کہتے کیوں نہیں کہ کیونکر؟ انہوں نے کہا کیونکر؟ آپؐ نے فرمایا لوگ تمام جہانوں کے رب کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ آگے راوی نے ابو زرعہ سے ہم معنیٰ روایت بیان کی اور یہ کہ انہوں نے حضرت ابراہیمؑ کے قصّہ میں کچھ اضافہ کیا۔ اور ستارے کے بارے میں آپ کے اس قول کا ذکر کیا ’’ھٰذَا رَبِّی‘‘ کہ یہ میرا رب ہے اور معبودوں کے بارے میں آپ کے اس قول کا ’’بَلْ فَعَلَہُ کَبِیْرُہُمْ ہٰذَا‘‘ (بلکہ ان کے اس سردار نے یہ کام کیا ہے)۔ نیز آپ کا یہ قول ’’اِنِّیْ سَقِیْمٌ‘‘ (یقینا میں بیمار ہونے والا ہوں ) آپؐ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدؐ کی جان ہے یقینا جنت کے دروازوں کے دونوں کواڑوں اور دروازہ کی دہلیز میں مکہ اور ھجر یا ھجر اور مکہ جتنا فاصلہ ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نہیں جانتا انہوں نے کیا کہا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ - وَاتَّفَقَا فِي سِيَاقِ الْحَدِيثِ إِلاَّ مَا يَزِيدُ أَحَدُهُمَا مِنَ الْحَرْفِ بَعْدَ الْحَرْفِ - قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا بِلَحْمٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الذِّرَاعُ وَكَانَتْ تُعْجِبُهُ فَنَهَسَ مِنْهَا نَهْسَةً فَقَالَ " أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهَلْ تَدْرُونَ بِمَ ذَاكَ يَجْمَعُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الأَوَّلِينَ وَالآخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَيُسْمِعُهُمُ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمُ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ فَيَبْلُغُ النَّاسَ مِنَ الْغَمِّ وَالْكَرْبِ مَا لاَ يُطِيقُونَ وَمَا لاَ يَحْتَمِلُونَ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ أَلاَ تَرَوْنَ مَا أَنْتُمْ فِيهِ أَلاَ تَرَوْنَ مَا قَدْ بَلَغَكُمْ أَلاَ تَنْظُرُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ ائْتُوا آدَمَ . فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلاَئِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ آدَمُ إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ نَهَانِي عَنِ الشَّجَرَةِ فَعَصَيْتُهُ نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى نُوحٍ . فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُونَ يَا نُوحُ أَنْتَ أَوَّلُ الرُّسُلِ إِلَى الأَرْضِ وَسَمَّاكَ اللَّهُ عَبْدًا شَكُورًا اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ قَدْ كَانَتْ لِي دَعْوَةٌ دَعَوْتُ بِهَا عَلَى قَوْمِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى إِبْرَاهِيمَ صلى الله عليه وسلم . فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ وَخَلِيلُهُ مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ إِبْرَاهِيمُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلاَ يَغْضَبُ بَعْدَهُ مِثْلَهُ . وَذَكَرَ كَذَبَاتِهِ نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُوسَى . فَيَأْتُونَ مُوسَى صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُونَ يَا مُوسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ فَضَّلَكَ اللَّهُ بِرِسَالاَتِهِ وَبِتَكْلِيمِهِ عَلَى النَّاسِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ مُوسَى صلى الله عليه وسلم إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنِّي قَتَلْتُ نَفْسًا لَمْ أُومَرْ بِقَتْلِهَا نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى صلى الله عليه وسلم . فَيَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُونَ يَا عِيسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَكَلَّمْتَ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَلِمَةٌ مِنْهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ عِيسَى صلى الله عليه وسلم إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ - وَلَمْ يَذْكُرْ لَهُ ذَنْبًا - نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم فَيَأْتُونِّي فَيَقُولُونَ يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَخَاتَمُ الأَنْبِيَاءِ وَغَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلاَ تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلاَ تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَأَنْطَلِقُ فَآتِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَأَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّي ثُمَّ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَىَّ وَيُلْهِمُنِي مِنْ مَحَامِدِهِ وَحُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَيْهِ شَيْئًا لَمْ يَفْتَحْهُ لأَحَدٍ قَبْلِي ثُمَّ يُقَالُ يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ سَلْ تُعْطَهْ اشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي . فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ أَدْخِلِ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِكَ مَنْ لاَ حِسَابَ عَلَيْهِ مِنَ الْبَابِ الأَيْمَنِ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ وَهُمْ شُرَكَاءُ النَّاسِ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الأَبْوَابِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ لَكَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرٍ أَوْ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَبُصْرَى " . وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وُضِعَتْ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ وَلَحْمٍ فَتَنَاوَلَ الذِّرَاعَ وَكَانَتْ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَيْهِ فَنَهَسَ نَهْسَةً فَقَالَ " أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . ثُمَّ نَهَسَ أُخْرَى فَقَالَ " أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . فَلَمَّا رَأَى أَصْحَابَهُ لاَ يَسْأَلُونَهُ قَالَ " أَلاَ تَقُولُونَ كَيْفَهْ " . قَالُوا كَيْفَهْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ " . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ وَزَادَ فِي قِصَّةِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ وَذَكَرَ قَوْلَهُ فِي الْكَوْكَبِ هَذَا رَبِّي . وَقَوْلَهُ لآلِهَتِهِمْ بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا . وَقَوْلَهُ إِنِّي سَقِيمٌ . قَالَ " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ إِلَى عِضَادَتَىِ الْبَابِ لَكَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرٍ أَوْ هَجَرٍ وَمَكَّةَ " . قَالَ لاَ أَدْرِي أَىَّ ذَلِكَ قَالَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

آج 10 میں سے 10 باقی