صحیح مسلم 280: كتاب الإيمان

حضرت ابو ہریرہؓ اور حضرت حذیفہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تبارک و تعالیٰ لوگوں کو جمع کرے گا اور مؤمن کھڑے ہوں گے یہانتک کہ جنت ان کے قریب کر دی جائے گی۔ وہ آدمؑ کے پاس جائیں گے اور کہیں گے اے ہمارے باپ! ہمارے لئے جنت کا دروازہ کھلوا دیں۔ وہ کہیں گے تمہارے باپ آدم کی خطا کے سوا کس چیز نے تمہیں جنت سے نکالا ہے۔ میرے بیٹے ابراہیمؑ خلیل اللہ کے پاس جاؤ۔ ابراہیمؑ کہیں گے میں تو اس (کام) کا اہل نہیں۔ میں اللہ کا خلیل ہوں مگر (اس منصب سے) پرے موسیٰﷺ کا قصد کرو جن سے خدا نے خوب کلام کیا پھر لوگ موسیٰﷺ کے پاس جائیں گے تو وہ کہیں گے یہ میرے بس سے باہر ہے۔ عیسیٰؑ کے پاس جاؤ جو کلمۃ اللہ اور اس کی روح ہے۔ عیسیٰؑ کہیں گے میں تو اس کا اہل نہیں ہوں پس وہ محمدﷺ کے پاس جائیں گے۔ چنانچہ آپؐ کھڑے ہوں گے۔ آپؐ کو اجازت دی جائے گی اور امانت اور رحم بھیجا جائے گا۔ وہ (پلِ) صراط کے دائیں بائیں کھڑے ہو جائیں گے۔ تم میں سے پہلے بجلی کی طرح گزر جائیں گے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا میرے ماں باپ آپؐ پر فدا ہوں کون سی چیز بجلی کے گزرنے کی طرح ہے؟ آپؐ نے فرمایا تم نے بجلی کو نہیں دیکھا کہ وہ کیسے گزرتی ہے اور پلک جھپکنے میں لوٹتی ہے۔ پھر دوسرے ہوا کے چلنے کی طرح۔ پھر تیسرے پرندہ کے گزرنے کی طرح اور آدمیوں کے دوڑنے کی طرح۔ ان کے اعمال ان کو تیزی سے لے کر چلیں گے۔ اور تمہارا نبیؐ پلِ صراط پر کھڑا ہوگا۔ وہ کہے گا اے میرے رب! سلامتی نازل فرما، سلامتی نازل فرما یہانتک کہ بندوں کے اعمال تھک کر رہ جائیں گے یہانتک کہ ایسا آدمی آئے گا جو چل نہ سکے گا مگر گھسٹ کر۔ فرمایا (پلِ) صراط کے دونوں جانب آنکڑے لٹک رہے ہوں گے جس کے متعلق حکم ہوگا اس کو پکڑنے پر مامور ہوں گے۔ خراشیں لگنے والے (بھی) ناجی ہیں وہ نجات پا جائیں گے۔ بعض الٹ کر جہنم میں جا گریں گے اور اس کی قسم جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہؓ کی جان ہے جہنم کی گہرائی ستر برس کی ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفِ بْنِ خَلِيفَةَ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الأَشْجَعِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو مَالِكٍ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالاَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَجْمَعُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى النَّاسَ فَيَقُومُ الْمُؤْمِنُونَ حَتَّى تُزْلَفَ لَهُمُ الْجَنَّةُ فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ يَا أَبَانَا اسْتَفْتِحْ لَنَا الْجَنَّةَ . فَيَقُولُ وَهَلْ أَخْرَجَكُمْ مِنَ الْجَنَّةِ إِلاَّ خَطِيئَةُ أَبِيكُمْ آدَمَ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ اذْهَبُوا إِلَى ابْنِي إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ - قَالَ - فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ إِنَّمَا كُنْتُ خَلِيلاً مِنْ وَرَاءَ وَرَاءَ اعْمِدُوا إِلَى مُوسَى صلى الله عليه وسلم الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا . فَيَأْتُونَ مُوسَى صلى الله عليه وسلم فَيَقُولُ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى كَلِمَةِ اللَّهِ وَرُوحِهِ . فَيَقُولُ عِيسَى صلى الله عليه وسلم لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ . فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم فَيَقُومُ فَيُؤْذَنُ لَهُ وَتُرْسَلُ الأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ فَتَقُومَانِ جَنَبَتَىِ الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالاً فَيَمُرُّ أَوَّلُكُمْ كَالْبَرْقِ " . قَالَ قُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَىُّ شَىْءٍ كَمَرِّ الْبَرْقِ قَالَ " أَلَمْ تَرَوْا إِلَى الْبَرْقِ كَيْفَ يَمُرُّ وَيَرْجِعُ فِي طَرْفَةِ يْنٍ ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ وَشَدِّ الرِّجَالِ تَجْرِي بِهِمْ أَعْمَالُهُمْ وَنَبِيُّكُمْ قَائِمٌ عَلَى الصِّرَاطِ يَقُولُ رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ حَتَّى تَعْجِزَ أَعْمَالُ الْعِبَادِ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ فَلاَ يَسْتَطِيعُ السَّيْرَ إِلاَّ زَحْفًا - قَالَ - وَفِي حَافَتَىِ الصِّرَاطِ كَلاَلِيبُ مُعَلَّقَةٌ مَأْمُورَةٌ بِأَخْذِ مَنْ أُمِرَتْ بِهِ فَمَخْدُوشٌ نَاجٍ وَمَكْدُوسٌ فِي النَّارِ " . وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ إِنَّ قَعْرَ جَهَنَّمَ لَسَبْعُونَ خَرِيفًا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب الإيمان

آج 10 میں سے 10 باقی