صحیح مسلم 2809: كتاب البيوع

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا جب دو خریدو فروخت کرنے والے کوئی سودا کریں تو ان میں سے ہر کوئی اپنے سودے کا اختیار رکھتا ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں یا ان کی خریدو فروخت میں اختیار کا حق رکھا گیا ہو اور جب ان کے سودا میں اختیار ہو تو وہ (سودا) واجب ہو گیا۔
ایک اور روایت میں ہے نافع کہتے ہیں کہ جب وہ (ابن عمرؓ) کسی شخص سے خریدو فروخت کرتے اور چاہتے کہ وہ شخص اس (سودا) کو منسوخ نہ کرے تو آپؓ کھڑے ہو جاتے اور تھوڑا سا چلتے پھر اس کے پاس واپس آجاتے۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ كِلاَهُمَا عَنْ سُفْيَانَ - قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَمْلَى عَلَىَّ نَافِعٌ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِذَا تَبَايَعَ الْمُتَبَايِعَانِ بِالْبَيْعِ فَكُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِالْخِيَارِ مِنْ بَيْعِهِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا أَوْ يَكُونُ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ فَإِذَا كَانَ بَيْعُهُمَا عَنْ خِيَارٍ فَقَدْ وَجَبَ " . زَادَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ نَافِعٌ فَكَانَ إِذَا بَايَعَ رَجُلاً فَأَرَادَ أَنْ لاَ يُقِيلَهُ قَامَ فَمَشَى هُنَيَّةً ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 21: كتاب البيوع

آج 10 میں سے 10 باقی