صحیح مسلم 2823: كتاب البيوع

سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مزا بنہ اور محاقلہ کی تجارت سے منع فرمایا۔ مزابنہ یہ ہے کہ کھجور کے درخت کا پھل خشک کھجور کے عوض بیچا جائے اور محاقلہ یہ ہے کہ کھیتی (کھڑی فصل) گندم کے عوض فروخت کی جائے اور زمین گندم کے عوض کرایہ پر دی جائے۔
سالم بن عبداللہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا (درخت پر لگے ہوئے) پھل کی خریدوفروخت نہ کرو یہانتک کہ اس کی صلاحیت ظاہر ہو جائے اور پھل خشک کھجور کے عوض فروخت نہ کرو۔ حضرت زید بن ثابتؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس کے بعد عاریتًا دئیے گئے (کھجور کے درختوں کے پھل کی) تازہ کھجور یا خشک کھجور کے عوض (لینے دینے کی) رخصت عطا فرمائی۔ اس کے علاوہ کسی اور چیز کے بارہ میں یہ رخصت نہیں فرمائی۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ بَيْعِ الْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةُ أَنْ يُبَاعَ ثَمَرُ النَّخْلِ بِالتَّمْرِ وَالْمُحَاقَلَةُ أَنْ يُبَاعَ الزَّرْعُ بِالْقَمْحِ وَاسْتِكْرَاءُ الأَرْضِ بِالْقَمْحِ . قَالَ وَأَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ " لاَ تَبْتَاعُوا الثَّمَرَ حَتَّى يَبْدُوَ صَلاَحُهُ وَلاَ تَبْتَاعُوا الثَّمَرَ بِالتَّمْرِ " . وَقَالَ سَالِمٌ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ رَخَّصَ بَعْدَ ذَلِكَ فِي بَيْعِ الْعَرِيَّةِ بِالرُّطَبِ أَوْ بِالتَّمْرِ وَلَمْ يُرَخِّصْ فِي غَيْرِ ذَلِكَ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 21: كتاب البيوع

آج 10 میں سے 10 باقی