صحیح مسلم 2904: كتاب المساقاة
ربعی بن حراش سے روایت ہے کہ حضرت حذیفہؓ اور حضرت ابو مسعودؓ اکٹھے ہوئے حضرت حذیفہؓ نے کہا کہ ایک شخص اپنے رب سے ملا۔ اللہ نے فرمایا کہ تم نے کیا عمل کیا؟ اس نے کہا کہ میں نے کوئی خاص نیک عمل نہیں کیا البتہ میں ایک مال دار آدمی تھا اور میں لوگوں سے اس کا مطالبہ کرتا تھا اور میں آسودہ حال سے قبول کر لیتا تھا اور تنگدست سے درگزر کرتا تھا۔ اللہ نے فرمایا کہ میرے بندے سے درگزر کرو۔ حضرت ابو مسعودؓ کہتے تھے کہ میں نے اسی طرح رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ حُجْرٍ - قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ اجْتَمَعَ حُذَيْفَةُ وَأَبُو مَسْعُودٍ فَقَالَ حُذَيْفَةُ " رَجُلٌ لَقِيَ رَبَّهُ فَقَالَ مَا عَمِلْتَ قَالَ مَا عَمِلْتُ مِنَ الْخَيْرِ إِلاَّ أَنِّي كُنْتُ رَجُلاً ذَا مَالٍ فَكُنْتُ أُطَالِبُ بِهِ النَّاسَ فَكُنْتُ أَقْبَلُ الْمَيْسُورَ وَأَتَجَاوَزُ عَنِ الْمَعْسُورِ . فَقَالَ تَجَاوَزُوا عَنْ عَبْدِي " . قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی