صحیح مسلم 2905: كتاب المساقاة
حضرت حذیفہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے بیان فرمایا کہ ایک شخص فوت ہوا اور جنت میں داخل ہوا اسے کہا گیا کہ تم کیا کرتے تھے؟ راوی کہتے ہیں یا تو اسے یاد آیا یا اسے یاد دلایا گیا اس نے کہا کہ میں لوگوں سے خرید و فروخت کیا کرتا تھا۔ اور تنگدست کو مہلت دیتا تھا۔ اور ریزگاری یا (کہا) نقدی کے بارہ میں درگذر کرتا تھا۔ چنانچہ اسے بخش دیا گیا۔ حضرت ابو مسعودؓ کہتے تھے کہ میں نے یہ رسول اللہﷺ سے سنا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " أَنَّ رَجُلاً مَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ فَقِيلَ لَهُ مَا كُنْتَ تَعْمَلُ قَالَ فَإِمَّا ذَكَرَ وَإِمَّا ذُكِّرَ . فَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أُبَايِعُ النَّاسَ فَكُنْتُ أُنْظِرُ الْمُعْسِرَ وَأَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ أَوْ فِي النَّقْدِ . فَغُفِرَ لَهُ " . فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی