صحیح مسلم 2907: كتاب المساقاة
حضرت ابو مسعودؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم سے پہلے جو لوگ تھے ان میں سے ایک شخص کا حساب لیا گیا اس کی کوئی نیکی نہ پائی گئی سوائے اس کے کہ وہ لوگوں سے میل جول رکھتا تھا اور وہ خوشحال تھا اور وہ اپنے ملازموں کو حکم دیتا تھا کہ تنگدست سے درگزر کرو۔ راوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ’’ہم اس سے زیادہ اس بات کے حقدار ہیں۔ اس سے درگزر سے کام لو‘‘۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ يَحْيَى أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرُونَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ مِنَ الْخَيْرِ شَىْءٌ إِلاَّ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِطُ النَّاسَ وَكَانَ مُوسِرًا فَكَانَ يَأْمُرُ غِلْمَانَهُ أَنْ يَتَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ نَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ تَجَاوَزُوا عَنْهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی