صحیح مسلم 2955: كتاب المساقاة

ابو قلابہ سے روایت ہے کہ میں شام میں ایک مجلس میں تھا جس میں مسلم بن یسار بھی تھے تو ابو الاشعث آگئے۔ وہ کہتے ہیں کہ (لوگ) کہنے لگے ابوالاشعث، ابوالاشعث۔ وہ بیٹھ گئے تو میں نے ان سے کہا اسے ہمارے بھائی حضرت عبادہؓ بن صامت کی روایت سناؤ۔ انہوں نے کہا اچھا ہم ایک غزوہ میں تھے لوگوں پر امیر معاویہؓ حکمران تھے ہمیں بہت سی غنیمتیں حاصل ہوئیں۔ جو غنیمتیں ہم نے پائیں اُن میں چاندی کے برتن بھی تھے۔ امیر معاویہؓ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ انہیں لوگوں کے عطیوں کے بدلے بیچ دو۔ لوگ اس بارہ میں ایک دوسرے سے جلدی کرنے لگے پس جب یہ بات حضرت عبادہؓ بن صامت تک پہنچی تو وہ کھڑے ہوئے اور کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سونے کی سونے سے چاندی کی چاندی سے اور گندم کی گندم سے اور جَو کی جَو سے اور کھجور کی کھجور سے اور اور نمک کی نمک سے تجارت کو منع فرماتے ہوئے سنا ہے۔ سوائے اس کے کہ بالکل برابر اور بالکل ویسی ہی ہو۔ پس جس نے زیادہ دیا یا زیادہ طلب کیا تو اس نے سود لیا۔ پس لوگوں نے جو لیا تھا واپس کر دیا۔ پس جب یہ بات امیر معاویہؓ کو پہنچی تو وہ خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے اور کہا خبردار لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو رسول اللہ ﷺ سے احادیث روایت کرنے لگے ہیں حالانکہ ہم آپؐ کو دیکھتے تھے اور آپؐ کی صحبت سے فیض یاب ہوتے تھے۔ لیکن ہم نے آپؐ سے یہ باتیں نہیں سنیں۔ تب حضرت عبادہ بن صامتؓ کھڑے ہوئے اور ساری بات دوبارہ بیان کی پھر کہا کہ ہم وہ باتیں ضرور بیان کریں گے جو ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سنیں خواہ معاویہؓ کو برا ہی کیوں نہ لگے یا کہا کہ خواہ انہیں ناپسند ہی ہو۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ اندھیری رات میں مَیں اُن کے لشکر میں ان کے ساتھ نہ رہوں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ قَالَ كُنْتُ بِالشَّامِ فِي حَلْقَةٍ فِيهَا مُسْلِمُ بْنُ يَسَارٍ فَجَاءَ أَبُو الأَشْعَثِ قَالَ قَالُوا أَبُو الأَشْعَثِ أَبُو الأَشْعَثِ . فَجَلَسَ فَقُلْتُ لَهُ حَدِّثْ أَخَانَا حَدِيثَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ . قَالَ نَعَمْ غَزَوْنَا غَزَاةً وَعَلَى النَّاسِ مُعَاوِيَةُ فَغَنِمْنَا غَنَائِمَ كَثِيرَةً فَكَانَ فِيمَا غَنِمْنَا آنِيَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ رَجُلاً أَنْ يَبِيعَهَا فِي أَعْطِيَاتِ النَّاسِ فَتَسَارَعَ النَّاسُ فِي ذَلِكَ فَبَلَغَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ فَقَامَ فَقَالَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ بَيْعِ الذَّهَبِ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ بِالْفِضَّةِ وَالْبُرِّ بِالْبُرِّ وَالشَّعِيرِ بِالشَّعِيرِ وَالتَّمْرِ بِالتَّمْرِ وَالْمِلْحِ بِالْمِلْحِ إِلاَّ سَوَاءً بِسَوَاءٍ عَيْنًا بِعَيْنٍ فَمَنْ زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى . فَرَدَّ النَّاسُ مَا أَخَذُوا فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاوِيَةَ فَقَامَ خَطِيبًا فَقَالَ أَلاَ مَا بَالُ رِجَالٍ يَتَحَدَّثُونَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَحَادِيثَ قَدْ كُنَّا نَشْهَدُهُ وَنَصْحَبُهُ فَلَمْ نَسْمَعْهَا مِنْهُ . فَقَامَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ فَأَعَادَ الْقِصَّةَ ثُمَّ قَالَ لَنُحَدِّثَنَّ بِمَا سَمِعْنَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَإِنْ كَرِهَ مُعَاوِيَةُ - أَوْ قَالَ وَإِنْ رَغِمَ - مَا أُبَالِي أَنْ لاَ أَصْحَبَهُ فِي جُنْدِهِ لَيْلَةً سَوْدَاءَ . قَالَ حَمَّادٌ هَذَا أَوْ نَحْوَهُ. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيِّ عَنْ أَيُّوبَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی