صحیح مسلم 2961: كتاب المساقاة

ابوالمنہال کہتے ہیں کہ میرے ایک ساتھی نے حج کے زمانہ تک چاندی ادھار پر بیچی۔ وہ میرے پاس آئے اور مجھے بتایا میں نے کہا یہ بات ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسے بازار میں بیچا ہے تو کسی نے مجھے غلط قرار نہیں دیا۔ (ابوالمنہال) کہتے ہیں میں حضرت براء بن عازبؓ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا وہ کہنے لگے نبیﷺ مدینہ تشریف لائے اور ہم یہ تجارت کرتے تھے۔ حضورؐ نے فرمایا ’’جو دست بدست ہو اس میں حرج نہیں اور جو اُدھار ہو وہ سود ہے‘‘ پھر حضرت براءؓ نے کہا کہ آپ حضرت زید بن ارقمؓ کے پاس جائیں ان کی تجارت مجھ سے بڑی ہے۔ میں ان کے پاس گیا اور ان سے پوچھا انہوں نے بھی اسی طرح کہا۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ قَالَ بَاعَ شَرِيكٌ لِي وَرِقًا بِنَسِيئَةٍ إِلَى الْمَوْسِمِ أَوْ إِلَى الْحَجِّ فَجَاءَ إِلَىَّ فَأَخْبَرَنِي فَقُلْتُ هَذَا أَمْرٌ لاَ يَصْلُحُ . قَالَ قَدْ بِعْتُهُ فِي السُّوقِ فَلَمْ يُنْكِرْ ذَلِكَ عَلَىَّ أَحَدٌ . فَأَتَيْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ نَبِيعُ هَذَا الْبَيْعَ فَقَالَ " مَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ فَلاَ بَأْسَ بِهِ وَمَا كَانَ نَسِيئَةً فَهُوَ رِبًا " . وَائْتِ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ فَإِنَّهُ أَعْظَمُ تِجَارَةً مِنِّي . فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی