صحیح مسلم 2983: كتاب المساقاة

حضرت جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ وہ اپنے اونٹ پر سفر کر رہے تھے جو تھک کر رہ گیا۔ انہوں نے اسے چھوڑ دینے کا ارادہ کر لیا۔ وہ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مجھے آملے اور میرے لئے دعا کی اور اسے ضرب لگائی تو وہ ایسی رفتار سے چلنے لگا کہ پہلے کبھی ایسا نہ چلا تھا۔ آپؐ نے فرمایا مجھے یہ ایک اوقیہ میں بیچ دو۔ میں نے عرض کیا نہیں آپؐ نے پھر فرمایا مجھے یہ بیچ دو۔ میں نے آپؐ کو ایک اوقیہ میں بیچ دیا اور اپنے گھر والوں تک اس پر سواری کی استثناء کر لی۔ جب میں پہنچ گیا تو آپؐ کے پاس اونٹ لے کر آیا۔ آپؐ نے مجھے اس کی قیمت ادا کردی۔ پھر میں واپس لوٹا۔ آپؐ نے مجھے بلوایا اور فرمایا کیا تم میرے بارے میں خیال کرتے ہو کہ میں نے تمہیں کم قیمت لگائی ہے تاکہ تمہارا اونٹ لے لوں۔ اپنا اونٹ اور درہم لے جاؤ، یہ تمہارے ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ عَنْ عَامِرٍ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ كَانَ يَسِيرُ عَلَى جَمَلٍ لَهُ قَدْ أَعْيَا فَأَرَادَ أَنْ يُسَيِّبَهُ قَالَ فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَعَا لِي وَضَرَبَهُ فَسَارَ سَيْرًا لَمْ يَسِرْ مِثْلَهُ قَالَ " بِعْنِيهِ بِوُقِيَّةٍ " . قُلْتُ لاَ . ثُمَّ قَالَ " بِعْنِيهِ " . فَبِعْتُهُ بِوُقِيَّةٍ وَاسْتَثْنَيْتُ عَلَيْهِ حُمْلاَنَهُ إِلَى أَهْلِي فَلَمَّا بَلَغْتُ أَتَيْتُهُ بِالْجَمَلِ فَنَقَدَنِي ثَمَنَهُ ثُمَّ رَجَعْتُ فَأَرْسَلَ فِي أَثَرِي فَقَالَ " أَتُرَانِي مَاكَسْتُكَ لآخُذَ جَمَلَكَ خُذْ جَمَلَكَ وَدَرَاهِمَكَ فَهُوَ لَكَ " . وَحَدَّثَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَخْبَرَنَا عِيسَى - يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ - عَنْ زَكَرِيَّاءَ عَنْ عَامِرٍ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی