صحیح مسلم 2985: كتاب المساقاة

حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جب میرے پاس تشریف لائے اور میرا اونٹ تھک گیا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ آپؐ نے اسے چھڑی لگائی اور وہ چھلانگیں لگا کر (دوڑنے لگا) اس کے بعد میں اونٹ کی مہار تھامتا تھا تاکہ حضورﷺ کی بات سن سکوں مگر نہ سن سکتا تھا پھر نبیﷺ مجھے آن ملے اور فرمایا اسے میرے پاس بیچ دو۔ میں نے وہ آپؐ کے پاس پانچ اُوقیہ میں فروخت کردیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا اس شرط پر کہ مدینہ پہنچنے تک میں اس پر سوار رہوں گا۔ آپؐ نے فرمایا تم مدینے تک اس پر سوار رہو۔ وہ کہتے ہیں کہ جب میں مدینہ آیا تو میں آپؐ کے پاس وہ (اونٹ) لے آیا۔ نبیﷺ نے مجھے ایک اُوقیہ زیادہ عطا فرمایا پھر وہ (اونٹ بھی) مجھے دے دیا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کہا جہاد کی خاطر۔ پھر پوری روایت بیان کی اور اس میں یہ اضافہ ہے آپؐ نے فرمایا اے جابر! کیا تم نے پوری قیمت لے لی ہے۔ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ پھر فرمایا قیمت بھی تمہاری اور اونٹ بھی تمہارا قیمت بھی تمہاری اور اونٹ بھی تمہارا۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا أَتَى عَلَىَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَعْيَا بَعِيرِي - قَالَ - فَنَخَسَهُ فَوَثَبَ - فَكُنْتُ بَعْدَ ذَلِكَ أَحْبِسُ خِطَامَهُ لأَسْمَعَ حَدِيثَهُ فَمَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ فَلَحِقَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " بِعْنِيهِ " . فَبِعْتُهُ مِنْهُ بِخَمْسِ أَوَاقٍ - قَالَ - قُلْتُ عَلَى أَنَّ لِي ظَهْرَهُ إِلَى الْمَدِينَةِ . قَالَ " وَلَكَ ظَهْرُهُ إِلَى الْمَدِينَةِ " . قَالَ فَلَمَّا قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ أَتَيْتُهُ بِهِ فَزَادَنِي وُقِيَّةً ثُمَّ وَهَبَهُ لِي . حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا بَشِيرُ بْنُ عُقْبَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَافَرْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ - أَظُنُّهُ قَالَ غَازِيًا - وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ وَزَادَ فِيهِ قَالَ " يَا جَابِرُ أَتَوَفَّيْتَ الثَّمَنَ " . قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ " لَكَ الثَّمَنُ وَلَكَ الْجَمَلُ لَكَ الثَّمَنُ وَلَكَ الْجَمَلُ" .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی