صحیح مسلم 2986: كتاب المساقاة

محارب کہتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابرؓ بن عبداللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے ایک اونٹ دو اوقیہ اور ایک یا دو درہم میں گائے کے بارہ میں ارشاد فرمایا۔ وہ ذبح کی گئی اور لوگوں نے اس میں سے کھایا۔ جب آپؐ مدینہ پہنچے آپؐ نے مجھے ارشاد فرمایا کہ میں مسجد جاؤں اور دو رکعت ادا کروں اور آپؐ نے میرے لئے اونٹ کی قیمت وزن کی اور میرے لئے پلڑے کو جھکا یا (یعنی زیادہ ادائیگی فرمائی)۔

ایک اور روایت میں سابقہ روایت کا مضمون ہے مگر اس میں (اِشْتَرَی مِنِّی رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ بَعِیْرًا بِوُقِیَّتَیْنِ وَدِرْہَمٍ أَوْ دِرْہَمَیْنِ کی بجائے) فَاشْتَرَاہُ مِنِّیْ بِثَمَنٍ قَدْ سَمَّاہُ کے الفاظ ہیں۔ اور اس میں اَلْوُقِیَّتَیْنِ وَالْدِّرْہَمَ والدِّرْہَمَیْنِ کا ذکر نہیں اور اس میں (أَمَرَ بِبَقَرَۃٍ فَذُبِحَتْ فَأَکَلُوْا مِنْھَا کی بجائے) أَمَرَ بِبَقَرَۃٍ فَنُحِرَتْ ثُمَّ قَسَمَ لَحْمَھَا کے الفاظ ہیں۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ اشْتَرَى مِنِّي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعِيرًا بِوُقِيَّتَيْنِ وَدِرْهَمٍ أَوْ دِرْهَمَيْنِ - قَاَلَ - فَلَمَّا قَدِمَ صِرَارًا أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَذُبِحَتْ فَأَكَلُوا مِنْهَا فَلَمَّا قَدِمَ الْمَدِينَةَ أَمَرَنِي أَنْ آتِيَ الْمَسْجِدَ فَأُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ وَوَزَنَ لِي ثَمَنَ الْبَعِيرِ فَأَرْجَحَ لِي . حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنَا مُحَارِبٌ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذِهِ الْقِصَّةِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَاشْتَرَاهُ مِنِّي بِثَمَنٍ قَدْ سَمَّاهُ . وَلَمْ يَذْكُرِ الْوُقِيَّتَيْنِ وَالدِّرْهَمَ وَالدِّرْهَمَيْنِ . وَقَالَ أَمَرَ بِبَقَرَةٍ فَنُحِرَتْ ثُمَّ قَسَمَ لَحْمَهَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی