صحیح مسلم 2989: كتاب المساقاة

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص کا رسول اللہ ﷺ کے ذمہ کچھ حق تھا اس نے آپؐ سے درشتی کی نبی ﷺ کے صحابہؓ نے اس (کی فہمائش) کا قصد کیا نبی ﷺ نے فرمایا حق دار کچھ کہہ بھی لیتا ہے پھر ان سے فرمایا اس کے لئے اونٹ خریدو اور اس کو دے دو۔ انہوں نے کہا ہم نے اس کی عمر کے اونٹ سے بہتر عمر کا اونٹ ہی پایا ہے۔ آپؐ نے فرمایا وہی خریدو اور اسے دے دو کیونکہ تم میں سے بہتر یا تم میں بہتر وہ ہے جو ادائیگی میں تم سب سے اچھا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَبْدِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَ لِرَجُلٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَقٌّ فَأَغْلَظَ لَهُ فَهَمَّ بِهِ أَصْحَابُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالاً - فَقَالَ لَهُمُ - اشْتَرُوا لَهُ سِنًّا فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ " . فَقَالُوا إِنَّا لاَ نَجِدُ إِلاَّ سِنًّا هُوَ خَيْرٌ مِنْ سِنِّهِ . قَالَ " فَاشْتَرُوهُ فَأَعْطُوهُ إِيَّاهُ فَإِنَّ مِنْ خَيْرِكُمْ - أَوْ خَيْرَكُمْ - أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 22: كتاب المساقاة

آج 10 میں سے 10 باقی