صحیح مسلم 2995: كتاب المساقاة
اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے ابراہیم نخعی کے پاس بیع سلم میں رہن رکھنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے اسود بن یزید نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک یہودی سے مقررہ مدت کے لئے غلہ ادھار خریدا اور اس کے پاس اپنی لوہے کی زرہ رہن رکھی۔ ایک اور روایت میں ’’مِنْ حَدیدٍ‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ ذَكَرْنَا الرَّهْنَ فِي السَّلَمِ عِنْدَ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ فَقَالَ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم اشْتَرَى مِنْ يَهُودِيٍّ طَعَامًا إِلَى أَجَلٍ وَرَهَنَهُ دِرْعًا لَهُ مِنْ حَدِيدٍ . حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي الأَسْوَدُ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ . وَلَمْ يَذْكُرْ مِنْ حَدِيدٍ.
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی