صحیح مسلم 3017: كتاب الفرائض

حضرت جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں میں بیمار ہوا تو رسول اللہﷺ اور حضرت ابو بکرؓ میری عیادت کے لئے پیدل چل کر تشریف لائے مجھ پر بے ہوشی طاری تھی۔ حضورؐ نے وضوء کیا اور وضوء کے پانی میں سے کچھ مجھ پر چھڑکا تو مجھے ہوش آئی۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں اپنے مال کا کیسے فیصلہ کروں؟ آپؐ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا یہان تک کہ آیت میراث اُتری یَسْتَفْتُونَکَ قُلِ اللّٰہِ یُفْتیکُمْ فِی الْکَلَالَۃِ وہ تجھ سے فتوٰی مانگتے ہیں کہہ دے کہ اللہ تمہیں کلالہ کے بارہ میں فتوٰی دیتا ہے۔

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُكَيْرٍ النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ مَرِضْتُ فَأَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ يَعُودَانِي مَاشِيَيْنِ فَأُغْمِيَ عَلَىَّ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَبَّ عَلَىَّ مِنْ وَضُوئِهِ فَأَفَقْتُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَقْضِي فِي مَالِي فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ شَيْئًا حَتَّى نَزَلَتْ آيَةُ الْمِيرَاثِ { يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلاَلَةِ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 23: كتاب الفرائض

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:177

آج 10 میں سے 10 باقی