صحیح مسلم 3018: كتاب الفرائض

حضرت جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اور حضرت ابو بکرؓ بنی سلمہ میں پیدل میری عیادت کے لئے تشریف لائے۔ آپؐ نے مجھے اس حال میں پایا کہ مجھے کوئی ہوش نہ تھا۔ آپؐ نے پانی منگوا کر وضوء کیا پھر اس میں سے مجھ پر پانی چھڑکا تو مجھے افاقہ محسوس ہوا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں اپنے مال کے بارہ میں کیا کروں؟ تب یہ آیت اُتری یُوصِیْکُمُ اللّٰہُ فی اَوْلَادِکُمْ اللہ تمہیں اپنی اولاد کے بارہ میں تاکیدی حکم دیتا ہے۔ مرد کے لئے دو عورتوں کے حصہ کے برابر ہے۔

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَادَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَبُو بَكْرٍ فِي بَنِي سَلَمَةَ يَمْشِيَانِ فَوَجَدَنِي لاَ أَعْقِلُ فَدَعَا بِمَاءٍ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَشَّ عَلَىَّ مِنْهُ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ كَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فَنَزَلَتْ {يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ}

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 23: كتاب الفرائض

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

4:12

آج 10 میں سے 10 باقی