صحیح مسلم 3019: كتاب الفرائض
حضرت جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میری عیادت فرمائی میں بیمار تھا آپؐ کے ساتھ حضرت ابو بکرؓ تھے۔ دونوں پیدل چل کر آئے تھے۔ آپؐ نے مجھے اس حال میں پایا کہ مجھ پر بے ہوشی طاری تھی۔ رسول اللہﷺ نے وضوء کیا اور اپنے وضوء کے پانی سے مجھ پر اُنڈیلا۔ مجھے ہوش آئی تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہﷺ تشریف فرما ہیں۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں اپنے مال کے بارہ میں کیا کروں؟ آپؐ نے مجھے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ آیتِ میراث اُتری۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ - حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا مَرِيضٌ وَمَعَهُ أَبُو بَكْرٍ مَاشِيَيْنِ فَوَجَدَنِي قَدْ أُغْمِيَ عَلَىَّ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ صَبَّ عَلَىَّ مِنْ وَضُوئِهِ فَأَفَقْتُ فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي فَلَمْ يَرُدَّ عَلَىَّ شَيْئًا حَتَّى نَزَلَتْ آيَةُ الْمِيرَاثِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی