صحیح مسلم 3021: كتاب الفرائض
معدان بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرمایا اور اللہ کے نبیﷺ کا ذکر کیا اور حضرت ابو بکرؓ کا ذکر کیا پھر کہا کہ میں اپنے بعد کوئی چیز نہیں چھوڑوں گا جو میرے نزدیک کلالہ سے زیادہ قابل فکر ہو۔ میں نے رسول اللہﷺ سے کسی چیز کے بارہ میں اس قدر بات نہیں کی جتنی کلالہ کے بارہ میں کی اور آپؐ نے کسی معاملہ میں مجھ سے اتنی سختی نہیں فرمائی جتنی اس بارہ میں فرمائی حتّٰی کہ اپنی اُنگلی میرے سینہ میں چبھوئی اور فرمایا اے عمر! کیا تمہارے لئے موسم گرما (میں اُترنے) والی آیت جو سورۃ نساء کے آخر پر ہے کافی نہیں۔ اور (حضرت عمرؓ نے کہا) میں اگر زندہ رہا تو اس بارہ میں ایسا فیصلہ کروں گا کہ قرآن پڑھنے والا اور نہ پڑھنے والا اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى - وَاللَّفْظُ لاِبْنِ الْمُثَنَّى - قَالاَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ خَطَبَ يَوْمَ جُمُعَةٍ فَذَكَرَ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ ثُمَّ قَالَ إِنِّي لاَ أَدَعُ بَعْدِي شَيْئًا أَهَمَّ عِنْدِي مِنَ الْكَلاَلَةِ مَا رَاجَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي شَىْءٍ مَا رَاجَعْتُهُ فِي الْكَلاَلَةِ وَمَا أَغْلَظَ لِي فِي شَىْءٍ مَا أَغْلَظَ لِي فِيهِ حَتَّى طَعَنَ بِإِصْبَعِهِ فِي صَدْرِي وَقَالَ " يَا عُمَرُ أَلاَ تَكْفِيكَ آيَةُ الصَّيْفِ الَّتِي فِي آخِرِ سُورَةِ النِّسَاءِ " . وَإِنِّي إِنْ أَعِشْ أَقْضِ فِيهَا بِقَضِيَّةٍ يَقْضِي بِهَا مَنْ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَمَنْ لاَ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ح وَحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ رَافِعٍ عَنْ شَبَابَةَ بْنِ سَوَّارٍ عَنْ شُعْبَةَ كِلاَهُمَا عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی