صحیح مسلم 3026: كتاب الفرائض

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس کسی فوت شدہ شخص کو لایا جاتا جس پر قرض ہوتا تو آپؐ پوچھتے کیا اس نے اپنے قرضہ کی ادائیگی کے لئے کچھ چھوڑا ہے اگر بتایا جاتا کہ اس نے اتنا چھوڑا ہے جس سے قرض پورا ادا ہو جائے تو آپؐ اس کا جنازہ پڑھتے ورنہ فرماتے تم اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔ پھر جب اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو فتوحات عطا فرمائیں تو آپؐ نے فرمایا میں مومنوں سے ان کی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں۔ جو شخص فوت ہو اور اس پر قرض ہو تو اس کی ادائیگی میرے ذمہ ہے اور جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثوں کے لئے ہے۔

وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ الأُمَوِيُّ عَنْ يُونُسَ الأَيْلِيِّ ح وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى - وَاللَّفْظُ لَهُ - قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُؤْتَى بِالرَّجُلِ الْمَيِّتِ عَلَيْهِ الدَّيْنُ فَيَسْأَلُ " هَلْ تَرَكَ لِدَيْنِهِ مِنْ قَضَاءٍ " . فَإِنْ حُدِّثَ أَنَّهُ تَرَكَ وَفَاءً صَلَّى عَلَيْهِ وَإِلاَّ قَالَ " صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ " . فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْفُتُوحَ قَالَ " أَنَا أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ فَمَنْ تُوُفِّيَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَعَلَىَّ قَضَاؤُهُ وَمَنْ تَرَكَ مَالاً فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ " . حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ كُلُّهُمْ عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 23: كتاب الفرائض

آج 10 میں سے 10 باقی