صحیح مسلم 3028: كتاب الفرائض
ہمام بن منبہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہؓ نے نبی ﷺ سے کئی احادیث بیان کیں ان میں سے یہ بھی تھی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں اللہ کی کتاب میں تمام لوگوں کی نسبت مومنوں کے سب سے زیادہ قریب ہوں۔ پس تم میں سے جو کوئی قرض یا کمزور اولاد چھوڑے تو مجھے بلاؤ میں اس کا ولی ہوں اور تم میں سے جو مال چھوڑے تو اس کا مال اس کے رشتہ داروں کو ملے گا جو بھی ہوں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَنَا أَوْلَى النَّاسِ بِالْمُؤْمِنِينَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فَأَيُّكُمْ مَا تَرَكَ دَيْنًا أَوْ ضَيْعَةً فَادْعُونِي فَأَنَا وَلِيُّهُ وَأَيُّكُمْ مَا تَرَكَ مَالاً فَلْيُؤْثَرْ بِمَالِهِ عَصَبَتُهُ مَنْ كَانَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی