صحیح مسلم 3030: كتاب الهبات

حضرت عمرؓ بن خطاب بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک اعلیٰ درجہ کا گھوڑا خدا کی راہ میں ایک شخص کو دیا۔ اس کے مالک نے اسے ضائع کر دیا۔ مجھے خیال ہوا کہ وہ اسے کم قیمت پر فروخت کر دے گا۔ اس پر میں نے رسول اللہﷺ سے اس بارہ میں پوچھا آپؐ نے فرمایا تم اسے نہ خریدو اور اپنا صدقہ واپس نہ لو۔ اپنا صدقہ واپس لینے والا کتے کی طرح ہوتا ہے جو اپنی قے چاٹ لیتا ہے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ تم اسے مت خریدو خواہ تمہیں وہ ایک درہم میں دے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ قَالَ حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ عَتِيقٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ صَاحِبُهُ فَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ " لاَ تَبْتَعْهُ وَلاَ تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ " . وَحَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ - يَعْنِي ابْنَ مَهْدِيٍّ - عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ " لاَ تَبْتَعْهُ وَإِنْ أَعْطَاكَهُ بِدِرْهَمٍ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 24: كتاب الهبات

آج 10 میں سے 10 باقی