صحیح مسلم 3031: كتاب الهبات
حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے خدا کی راہ میں سواری کے لئے گھوڑا دیا۔ انہوں نے اس گھوڑے کو اس مالک کے پاس اس حال میں پایا کہ اس نے اسے ضائع کر دیا تھا۔ وہ شخص غریب تھا۔ انہوں (حضرت عمرؓ) نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا اور رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور اس کا ذکر کیا۔ آپﷺ نے فرمایا اسے نہ خریدو خواہ تمہیں ایک درہم میں ہی کیوں نہ دیا جائے کیونکہ اپنا صدقہ واپس لینے والے کی مثال اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے واپس چاٹتا ہے۔
حَدَّثَنِي أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ - يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ - حَدَّثَنَا رَوْحٌ - وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ - عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ حَمَلَ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ عِنْدَ صَاحِبِهِ وَقَدْ أَضَاعَهُ وَكَانَ قَلِيلَ الْمَالِ فَأَرَادَ أَنْ يَشْتَرِيَهُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ " لاَ تَشْتَرِهِ وَإِنْ أُعْطِيتَهُ بِدِرْهَمٍ فَإِنَّ مَثَلَ الْعَائِدِ فِي صَدَقَتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ " . وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ بِهَذَا الإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ مَالِكٍ وَرَوْحٍ أَتَمُّ وَأَكْثَرُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی