صحیح مسلم 3065: كتاب الوصية
حُمَید بن عبدالرحمان حِمْیَری حضرت سعدؓ کے تین بیٹوں سے روایت کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اپنے والد سے بیان کرتا ہے کہ نبیﷺ مکہ میں سعدؓ کی عیادت کو تشریف لائے تو وہ رو پڑے۔ آپؐ نے فرمایا کیوں روتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ میں اس سر زمین میں فوت ہو جاؤں گا جس سے ہجرت کر چکا ہوں (یعنی مکہ) جیسے سعد بن خولہؓ فوت ہوئے۔ اس پر نبیﷺ نے تین بار دعا کی کہ اے اللہ! سعدؓ کو شفا دے۔ اے اللہ! سعدؓ کو شفا دے۔ انہوں نے کہا یا رسولؐ اللہ! میرے پاس بہت مال ہے اور میری ایک بیٹی صرف میری وارث ہوگی۔ کیا میں اپنے سارے مال کی وصیت کردوں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ انہوں نے کہا دو تہائی؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ انہوں نے عرض کیا نصف؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ انہوں نے کہا تیسرا حصہ؟ آپؐ نے فرمایا تیسرا حصہ اور تیسرا حصہ (بھی) زیادہ ہے۔ یقینا تمہارے مال سے تمہارا صدقہ دینا بھی صدقہ ہے اور تمہارا اپنی اولاد پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے اور جو تمہاری بیوی تیرے مال سے کھاتی ہے وہ بھی صدقہ ہے اور یہ کہ تمہارا اپنے گھر والوں کو اچھی حالت میں چھوڑنا یا فرمایا (اچھی) معیشت میں چھوڑ جانا بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ تم ان کو چھوڑ جاؤ کہ وہ لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلا تے پھریں اور آپؐ نے ہاتھ سے اشارہ فرمایا۔
ایک روایت میں (دَخَلَ عَلَی سَعْدٍ یَعُوْدُہُ بِمَکَّۃَ کی بجائے) مَرِضَ سَعْدٌ بِمَکَّۃَ فَاَتَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِﷺ یَعُوْدُہُ کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت میں فَاَتَاہُ النَّبِیُّﷺ کے الفاظ ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْمَكِّيُّ حَدَّثَنَا الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ ثَلاَثَةٍ مِنْ وَلَدِ سَعْدٍ كُلُّهُمْ يُحَدِّثُهُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَى سَعْدٍ يَعُودُهُ بِمَكَّةَ فَبَكَى قَالَ " مَا يُبْكِيكَ " . فَقَالَ قَدْ خَشِيتُ أَنْ أَمُوتَ بِالأَرْضِ الَّتِي هَاجَرْتُ مِنْهَا كَمَا مَاتَ سَعْدُ ابْنُ خَوْلَةَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا اللَّهُمَّ اشْفِ سَعْدًا " . ثَلاَثَ مِرَارٍ . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي مَالاً كَثِيرًا وَإِنَّمَا يَرِثُنِي ابْنَتِي أَفَأُوصِي بِمَالِي كُلِّهِ قَالَ " لاَ " . قَالَ فَبِالثُّلُثَيْنِ قَالَ " لاَ " . قَالَ فَالنِّصْفُ قَالَ " لاَ " . قَالَ فَالثُّلُثُ قَالَ " الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ إِنَّ صَدَقَتَكَ مِنْ مَالِكَ صَدَقَةٌ وَإِنَّ نَفَقَتَكَ عَلَى عِيَالِكَ صَدَقَةٌ وَإِنَّ مَا تَأْكُلُ امْرَأَتُكَ مِنْ مَالِكَ صَدَقَةٌ وَإِنَّكَ أَنْ تَدَعَ أَهْلَكَ بِخَيْرٍ - أَوْ قَالَ بِعَيْشٍ - خَيْرٌ مِنْ أَنْ تَدَعَهُمْ يَتَكَفَّفُونَ النَّاسَ " . وَقَالَ بِيَدِهِ . وَحَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِمْيَرِيِّ عَنْ ثَلاَثَةٍ مِنْ وَلَدِ سَعْدٍ قَالُوا مَرِضَ سَعْدٌ بِمَكَّةَ فَأَتَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ . بِنَحْوِ حَدِيثِ الثَّقَفِيِّ . وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنِي ثَلاَثَةٌ مِنْ وَلَدِ سَعْدِ بْنِ مَالِكٍ كُلُّهُمْ يُحَدِّثُنِيهِ بِمِثْلِ حَدِيثِ صَاحِبِهِ فَقَالَ مَرِضَ سَعْدٌ بِمَكَّةَ فَأَتَاهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَعُودُهُ . بِمِثْلِ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ عَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 25: كتاب الوصية