صحیح مسلم 3071: كتاب الوصية

حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ کو خیبر میں ایک زمین ملی۔ وہ نبی ﷺ کے پاس اس کے متعلق مشورہ کرنے آئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! مجھے خیبر میں کچھ زمین ملی ہے اور کبھی بھی مجھے کوئی ایسا مال نہیں ملا جو میرے خیال میں اس سے بہتر ہو۔ آپؐ مجھے اس کے متعلق کیا ارشاد فرماتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا اگر چاہو تو اصل زمین اپنے پاس رکھو اور اس (کی آمدنی) سے صدقہ کرو۔ وہ کہتے ہیں چنانچہ حضرت عمرؓ نے اسے صدقہ کیا کہ اصل زمین فروخت نہ کی جائے گی اور نہ خریدی جائے گی نہ ورثہ میں جائے گی نہ ہبہ کی جائے گی۔ وہ (حضرت ابن عمرؓ) کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے اسے فقراء، رشتہ داروں، غلاموں کی آزادی اور اللہ کی راہ میں اور مسافروں اور مہمانوں کے لئے صدقہ کردیا۔ جو شخص اس کا نگران ہو اس پر گناہ نہیں کہ دستور کے مطابق اس میں سے کھائے یا دوست کو کھلائے جبکہ وہ اس سے مال بنانے والا نہ ہو۔ ایک اور روایت میں (غَیْرَ مُتَمَوِّلٍ کی بجائے) غَیْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالًا کے الفاظ ہیں۔ ایک اور روایت حضرت عمرؓ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے خیبر کی زمین سے ایک زمین ملی تو میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا مجھے ایسی زمین ملی ہے کہ اس سے زیادہ پسندیدہ اور نفیس مال میرے نزدیک مجھے کبھی نہیں ملا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَصَابَ عُمَرُ أَرْضًا بِخَيْبَرَ فَأَتَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَسْتَأْمِرُهُ فِيهَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَصَبْتُ أَرْضًا بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالاً قَطُّ هُوَ أَنْفَسُ عِنْدِي مِنْهُ فَمَا تَأْمُرُنِي بِهِ قَالَ " إِنْ شِئْتَ حَبَسْتَ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْتَ بِهَا " . قَالَ فَتَصَدَّقَ بِهَا عُمَرُ أَنَّهُ لاَ يُبَاعُ أَصْلُهَا وَلاَ يُبْتَاعُ وَلاَ يُورَثُ وَلاَ يُوهَبُ . قَالَ فَتَصَدَّقَ عُمَرُ فِي الْفُقَرَاءِ وَفِي الْقُرْبَى وَفِي الرِّقَابِ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَالضَّيْفِ لاَ جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ . قَالَ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مُحَمَّدًا فَلَمَّا بَلَغْتُ هَذَا الْمَكَانَ غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ . قَالَ مُحَمَّدٌ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالاً . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ وَأَنْبَأَنِي مَنْ قَرَأَ هَذَا الْكِتَابَ أَنَّ فِيهِ غَيْرَ مُتَأَثِّلٍ مَالاً . حَدَّثَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ السَّمَّانُ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ كُلُّهُمْ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ حَدِيثَ ابْنِ أَبِي زَائِدَةَ وَأَزْهَرَ انْتَهَى عِنْدَ قَوْلِهِ " أَوْ يُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ فِيهِ " . وَلَمْ يُذْكَرْ مَا بَعْدَهُ . وَحَدِيثُ ابْنِ أَبِي عَدِيٍّ فِيهِ مَا ذَكَرَ سُلَيْمٌ قَوْلُهُ فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ مُحَمَّدًا . إِلَى آخِرِهِ . وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ عُمَرُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عُمَرَ قَالَ أَصَبْتُ أَرْضًا مِنْ أَرْضِ خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ أَصَبْتُ أَرْضًا لَمْ أُصِبْ مَالاً أَحَبَّ إِلَىَّ وَلاَ أَنْفَسَ عِنْدِي مِنْهَا . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ وَلَمْ يَذْكُرْ فَحَدَّثْتُ مُحَمَّدًا وَمَا بَعْدَهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 25: كتاب الوصية

آج 10 میں سے 10 باقی