صحیح مسلم 3074: كتاب الوصية

اسود بن یزید سے روایت ہے کہ حضرت عائشہؓ کے پاس (لوگوں نے) ذکر کیا کہ حضرت علیؓ وصی تھے۔ حضرت عائشہؓ نے کہا آنحضورؐ نے کب ان کے حق میں وصیت کی تھی؟ میں آپؐ کو اپنے سینے کا سہارا دے کر بیٹھی تھی یا کہا اپنی گود کا۔ آپؐ نے طشت منگوایا اور پھر آپؐ میری گود میں ضعف کی وجہ سے جھک گئے اور مجھے پتہ ہی نہیں لگا کہ آپؐ فوت ہو گئے ہیں۔ پھر کب آپؐ نے ان کے حق میں وصیت کی۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ - وَاللَّفْظُ لِيَحْيَى - قَالَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ ذَكَرُوا عِنْدَ عَائِشَةَ أَنَّ عَلِيًّا كَانَ وَصِيًّا فَقَالَتْ مَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ فَقَدْ كُنْتُ مُسْنِدَتَهُ إِلَى صَدْرِي - أَوْ قَالَتْ حَجْرِي - فَدَعَا بِالطَّسْتِ فَلَقَدِ انْخَنَثَ فِي حَجْرِي وَمَا شَعَرْتُ أَنَّهُ مَاتَ فَمَتَى أَوْصَى إِلَيْهِ.

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 25: كتاب الوصية

آج 10 میں سے 10 باقی