صحیح مسلم 3075: كتاب الوصية

سعید بن جبیر کہتے ہیں حضرت ابن عباسؓ نے کہا جمعرات کا دن! کیا ہے جمعرات کا دن! پھر وہ رو پڑے یہاں تک کہ آپؓ کے آنسوؤں نے کنکریاں گیلی کردیں۔ میں نے کہا اے ابن عباسؓ ! جمعرات کا دن کیا تھا؟ وہ کہنے لگے (اس روز) رسول اللہﷺ کی تکلیف شدت اختیار کر گئی تو آپؐ نے فرمایا میرے پاس آؤ۔ میں تمہیں ایک تحریر لکھ دوں تاکہ تم میرے بعد گمراہ نہ ہو۔ اس پر (لوگوں) نے باہم اختلاف کیا حالانکہ نبی کے پاس تنازع مناسب نہیں اور وہ کہنے لگے کیا بات ہے کیا آنحضرتﷺ بیماری کی شدت میں کچھ فرما رہے ہیں؟ آپؐ سے اچھی طرح سمجھ لو۔ آپؐ نے فرمایا مجھے میرے حال پر چھوڑ دو کہ میں جس حال میں ہوں بہتر ہوں۔ میں تمہیں تین باتوں کی نصیحت کرتا ہوں مشرکوں کو جزیرۂ عرب سے نکال دینا اور وفود کو وہی انعام و اکرام کرنا جیسے میں انہیں انعام و اکرام سے نوازتا تھا۔ راوی کہتے ہیں تیسری بات انہوں (ابن عباسؓ) نے بیان نہ کی یا انہوں نے بیان تو کی مگر مجھے بھلا دی گئی۔

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ - وَاللَّفْظُ لِسَعِيدٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمُ الْخَمِيسِ وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ ثُمَّ بَكَى حَتَّى بَلَّ دَمْعُهُ الْحَصَى . فَقُلْتُ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ وَمَا يَوْمُ الْخَمِيسِ قَالَ اشْتَدَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَجَعُهُ . فَقَالَ " ائْتُونِي أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لاَ تَضِلُّوا بَعْدِي " . فَتَنَازَعُوا وَمَا يَنْبَغِي عِنْدَ نَبِيٍّ تَنَازُعٌ . وَقَالُوا مَا شَأْنُهُ أَهَجَرَ اسْتَفْهِمُوهُ . قَالَ " دَعُونِي فَالَّذِي أَنَا فِيهِ خَيْرٌ أُوصِيكُمْ بِثَلاَثٍ أَخْرِجُوا الْمُشْرِكِينَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَأَجِيزُوا الْوَفْدَ بِنَحْوِ مَا كُنْتُ أُجِيزُهُمْ " . قَالَ وَسَكَتَ عَنِ الثَّالِثَةِ أَوْ قَالَهَا فَأُنْسِيتُهَا .
قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا الْحَدِيثِ

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 25: كتاب الوصية

آج 10 میں سے 10 باقی