صحیح مسلم 3077: كتاب الوصية

حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ کی وفات کا وقت قریب آیا اور گھر میں کچھ مرد تھے جن میں حضرت عمر بن خطابؓ بھی تھے۔ نبیﷺ نے فرمایا آؤ، میں تمہیں ایک تحریر لکھ دوں جس کے بعد تم گمراہ نہیں ہوگے۔ اس پر حضرت عمرؓ نے کہا رسول اللہﷺ سخت بیمار ہیں اور تمہارے پاس قرآن ہے۔ ہمارے لئے اللہ کی کتاب کافی ہے۔ گھر میں موجود لوگوں نے اختلاف کیا اور تکرار کی۔ ان میں سے بعض کہتے تھے (کاغذ قلم) قریب لے آؤ کہ رسول اللہﷺ تمہیں ایسی تحریر لکھ دیں جس کے بعد تم گمراہ نہیں ہوگے اور ان میں سے بعض وہ بات کہہ رہے تھے جو حضرت عمرؓ نے کہی۔ پھر جب انہوں نے رسول اللہﷺ کے پاس بہت باتیں کیں اور اختلاف کیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا چلے جاؤ۔
عبید اللہ کہتے ہیں حضرت ابن عباسؓ کہا کرتے تھے یقینا مصیبت، سب سے بڑی مصیبت وہ ہوئی جو رسول اللہﷺ اور آپؐ کے تحریر لکھنے میں ان لوگوں کے اختلاف اور شور کی وجہ سے حائل ہوئی۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - قَالَ عَبْدٌ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ - أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا حُضِرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَفِي الْبَيْتِ رِجَالٌ فِيهِمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " هَلُمَّ أَكْتُبْ لَكُمْ كِتَابًا لاَ تَضِلُّونَ بَعْدَهُ " . فَقَالَ عُمَرُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ غَلَبَ عَلَيْهِ الْوَجَعُ وَعِنْدَكُمُ الْقُرْآنُ حَسْبُنَا كِتَابُ اللَّهِ . فَاخْتَلَفَ أَهْلُ الْبَيْتِ فَاخْتَصَمُوا فَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ قَرِّبُوا يَكْتُبْ لَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كِتَابًا لَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ . وَمِنْهُمْ مَنْ يَقُولُ مَا قَالَ عُمَرُ . فَلَمَّا أَكْثَرُوا اللَّغْوَ وَالاِخْتِلاَفَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قُومُوا " . قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَقُولُ إِنَّ الرَّزِيَّةَ كُلَّ الرَّزِيَّةِ مَا حَالَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَيْنَ أَنْ يَكْتُبَ لَهُمْ ذَلِكَ الْكِتَابَ مِنِ اخْتِلاَفِهِمْ وَلَغَطِهِمْ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 25: كتاب الوصية

آج 10 میں سے 10 باقی