صحیح مسلم 3090: كتاب الأيمان
سالم بن عبد اللہؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بتایا میں نے حضرت عمر بن خطابؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپوں کی قسم کھاؤ۔ حضرت عمرؓ کہتے تھے کہ خدا کی قسم جب سے میں نے رسول اللہﷺ کو اس سے منع فرماتے ہوئے سنا میں نے ایسی قسم نہیں کھائی نہ خود بات کرتے ہوئے نہ کسی کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے۔ ایک روایت میں ہے جب سے میں نے رسول اللہﷺ کو اس سے منع فرماتے ہوئے سنا میں نے ایسی قسم نہیں کھائی نہ ایسی قسم والی (کسی کی) بات بیان کی۔ مگر اس روایت میں ذَاکِرًا وَلَا آثِرًا کے الفاظ نہیں ہیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ نبیﷺ نے حضرت عمرؓ کو اپنے باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَرْحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ ح وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ " . قَالَ عُمَرُ فَوَاللَّهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهَا ذَاكِرًا وَلاَ آثِرًا . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ كِلاَهُمَا عَنِ الزُّهْرِيِّ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ عُقَيْلٍ مَا حَلَفْتُ بِهَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْهَا وَلاَ تَكَلَّمْتُ بِهَا . وَلَمْ يَقُلْ ذَاكِرًا وَلاَ آثِرًا . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عُمَرَ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ . بِمِثْلِ رِوَايَةِ يُونُسَ وَمَعْمَرٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی