صحیح مسلم 3095: كتاب الأيمان

حضرت ابو موسیٰ ؓ اشعری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں اشعری لوگوں کی ایک جماعت کے ساتھ آیا ہم آپؐ سے سواریوں کی درخواست کر رہے تھے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہیں سواری نہیں دے سکتا اور نہ ہی میرے پاس کوئی (سواری) ہے جس پر میں تمہیں سوار کراؤں۔ وہ کہتے ہیں ہم جب تک اللہ نے چاہا ٹھہرے رہے۔ پھر آپؐ کے پاس کچھ اونٹ لائے گئے۔ آپؐ نے ہمارے لئے سفید کوہان والے تین اونٹ دینے کا ارشاد فرمایا جب ہم چلنے لگے ہم نے کہا یا ہم نے ایک دوسرے سے کہا اللہ اس میں ہمارے لئے برکت نہیں ڈالے گا۔ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سواری طلب کرنے آئے۔ حضورؐ نے قسم کھائی کہ ہمیں سواری نہیں دیں گے۔ پھر آپؐ نے سواری عطا فرما دی۔ چنانچہ وہ حضورؐ کے پاس آئے اور آپؐ کو یہ بات بتائی۔ آپؐ نے فرمایا میں نے تمہیں سواری نہیں دی بلکہ سواری اللہ نے تمہیں دی ہے اور بخدا میں اگر اللہ چاہے کوئی قسم نہیں کھاتا پھر اس سے بہتر کوئی بات دیکھتا ہوں تو اپنی قسم کا کفارہ دے دیتا ہوں اور وہ کرتا ہوں جو بہتر ہو۔

حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَيَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ - وَاللَّفْظُ لِخَلَفٍ - قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلاَنَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ " وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ " . قَالَ فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ أُتِيَ بِإِبِلٍ فَأَمَرَ لَنَا بِثَلاَثِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قُلْنَا - أَوْ قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ - لاَ يُبَارِكُ اللَّهُ لَنَا أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لاَ يَحْمِلَنَا ثُمَّ حَمَلَنَا . فَأَتَوْهُ فَأَخْبَرُوهُ فَقَالَ " مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَمَلَكُمْ وَإِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ ثُمَّ أَرَى خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي وَأَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی