صحیح مسلم 3096: كتاب الأيمان

حضرت ابو موسیٰ ؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے میرے ساتھیوں نے رسول اللہﷺ کی خدمت میں بھجوایا کہ میں آپؐ سے سواری مانگوں جب وہ آپؐ کے ساتھ جیش العسرۃ یعنی غزوئہ تبوک میں تھے میں نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! میرے ساتھیوں نے مجھے آپؐ کے پاس بھیجا ہے تاکہ آپؐ انہیں سواری عطا فرمائیں۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم میں تمہیں سواری کے لئے کچھ نہیں دے سکتا۔ اور میں آپؐ سے مِلا اور آپؐ ناراض تھے اور مجھے پتہ نہیں چلا میں رسول اللہﷺ کے نہ دے سکنے کی وجہ سے غمزدہ واپس لوٹا اور اس ڈر سے بھی کہ رسول اللہﷺ اپنے دل میں مجھ سے ناراض نہ ہوں میں اپنے ساتھیوں کی طرف واپس آیا اور انہیں بتایا جو رسول اللہﷺ نے فرمایا تھا۔ میں تھوڑی دیر ہی ٹھہرا تھا کہ میں نے سنا کہ بلالؓ مجھے پکار رہے ہیں اے عبد اللہ بن قیس! میں نے انہیں جواب دیا۔ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہو، حضورؐ تمہیں یاد فرما رہے ہیں۔ میں جب رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؐ نے ان چھ اونٹوں کے بارے میں جو آپؐ نے اس وقت سعدؓ سے خریدے تھے فرمایا یہ جوڑی اور یہ جوڑی اور یہ جوڑی لے لو اور ان کو اپنے ساتھیوں کے پاس لے جاؤ اور کہو کہ اللہ یا فرمایا اللہ کا رسولﷺ تمہیں یہ سواریاں دیتے ہیں اور ان کو سواری کے لئے استعمال کرو۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ کہتے ہیں میں ان کو لے کر اپنے ساتھیوں کے پاس گیا اور کہا کہ رسول اللہﷺ نے تمہیں یہ سواری کے لئے دئیے ہیں۔ لیکن اللہ کی قسم! میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں یہانتک کہ تم میں سے کوئی میرے ساتھ ان لوگوں کے پاس چلے جنہوں نے رسول اللہﷺ کی بات سنی تھی جب میں نے تمہارے لئے آپؐ سے سوال کیا تھا اور آپؐ کا پہلی مرتبہ نہ دینا اور پھر بعد میں مجھے دے دینا (سنا اور دیکھا تھا۔) یہ نہ سمجھ لینا کہ میں نے تم سے کوئی ایسی بات کہی ہے جو رسول اللہﷺ نے نہیں فرمائی تھی۔ انہوں نے کہا بخدا آپ ہمارے نزدیک قابلِ اعتبار ہیں مگر پھر بھی ہم وہ ضرور کریں گے جو آپؓ چاہتے ہیں۔ پھر حضرت ابو موسیٰ ؓ اپنے ساتھ ان میں سے بعض لوگوں کو لے کر چلے یہانتک کہ ان لوگوں کے پاس آئے جنہوں نے رسول اللہﷺ کی وہ بات اور آپؐ کا ان کو دینے سے انکار اور پھر بعد میں آپؐ کا انہیں دے دینے کا سنا تھا۔ چنانچہ ان لوگوں نے بھی انہیں بالکل وہی بات بتائی جیسا کہ ابو موسیٰؓ نے انہیں بتائی تھی۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَرَّادٍ الأَشْعَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَءِ الْهَمْدَانِيُّ - وَتَقَارَبَا فِي اللَّفْظِ - قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ أَرْسَلَنِي أَصْحَابِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَسْأَلُهُ لَهُمُ الْحُمْلاَنَ إِذْ هُمْ مَعَهُ فِي جَيْشِ الْعُسْرَةِ - وَهِيَ غَزْوَةُ تَبُوكَ - فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنَّ أَصْحَابِي أَرْسَلُونِي إِلَيْكَ لِتَحْمِلَهُمْ . فَقَالَ " وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ عَلَى شَىْءٍ " . وَوَافَقْتُهُ وَهُوَ غَضْبَانُ وَلاَ أَشْعُرُ فَرَجَعْتُ حَزِينًا مِنْ مَنْعِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمِنْ مَخَافَةِ أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ عَلَىَّ فَرَجَعْتُ إِلَى أَصْحَابِي فَأَخْبَرْتُهُمُ الَّذِي قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمْ أَلْبَثْ إِلاَّ سُوَيْعَةً إِذْ سَمِعْتُ بِلاَلاً يُنَادِي أَىْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ قَيْسٍ . فَأَجَبْتُهُ فَقَالَ أَجِبْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَدْعُوكَ . فَلَمَّا أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " خُذْ هَذَيْنِ الْقَرِينَيْنِ وَهَذَيْنِ الْقَرِينَيْنِ وَهَذَيْنِ الْقَرِينَيْنِ - لِسِتَّةِ أَبْعِرَةٍ ابْتَاعَهُنَّ حِينَئِذٍ مِنْ سَعْدٍ - فَانْطَلِقْ بِهِنَّ إِلَى أَصْحَابِكَ فَقُلْ إِنَّ اللَّهَ - أَوْ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - يَحْمِلُكُمْ عَلَى هَؤُلاَءِ فَارْكَبُوهُنَّ " . قَالَ أَبُو مُوسَى فَانْطَلَقْتُ إِلَى أَصْحَابِي بِهِنَّ فَقُلْتُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَحْمِلُكُمْ عَلَى هَؤُلاَءِ وَلَكِنْ وَاللَّهِ لاَ أَدَعُكُمْ حَتَّى يَنْطَلِقَ مَعِي بَعْضُكُمْ إِلَى مَنْ سَمِعَ مَقَالَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ سَأَلْتُهُ لَكُمْ وَمَنْعَهُ فِي أَوَّلِ مَرَّةٍ ثُمَّ إِعْطَاءَهُ إِيَّاىَ بَعْدَ ذَلِكَ لاَ تَظُنُّوا أَنِّي حَدَّثْتُكُمْ شَيْئًا لَمْ يَقُلْهُ . فَقَالُوا لِي وَاللَّهِ إِنَّكَ عِنْدَنَا لَمُصَدَّقٌ وَلَنَفْعَلَنَّ مَا أَحْبَبْتَ . فَانْطَلَقَ أَبُو مُوسَى بِنَفَرٍ مِنْهُمْ حَتَّى أَتَوُا الَّذِينَ سَمِعُوا قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَمَنْعَهُ إِيَّاهُمْ ثُمَّ إِعْطَاءَهُمْ بَعْدُ فَحَدَّثُوهُمْ بِمَا حَدَّثَهُمْ بِهِ أَبُو مُوسَى سَوَاءً .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی