صحیح مسلم 3097: كتاب الأيمان

ابو قِلابہ کہتے ہیں ہم حضرت ابو موسیٰ ؓ کے پاس تھے انہوں نے اپنا دستر خوان لگوایا جس پر مرغ کا گوشت تھا۔ بنی تیم اللہ میں سے ایک شخص جو سرخ رنگ کا تھا آیا جو آزاد کردہ غلاموں سے ملتا جلتا تھا۔ انہوں نے اسے کہا آجاؤ۔ وہ ٹھٹکا۔ انہوں نے کہا آجاؤ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس شخص نے کہا میں نے اسے کچھ چیز کھاتے دیکھا ہے جس کی وجہ سے مجھے اس سے کراہت آئی اور میں نے قسم کھائی کہ میں یہ نہیں کھاؤں گا۔ حضرت ابو موسیٰ ؓ نے کہا آؤ میں اس بارہ میں تمہیں حدیث سناؤں میں اشعری قبیلہ کے کچھ لوگوں کے ساتھ رسول اللہﷺ کی خدمت میں آیا ہم آپؐ سے سواری کے طالب تھے۔ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم! میں تمہیں سواری نہیں دے سکتا اور نہ ہی میرے پاس کوئی (سواری) ہے جو میں دوں۔ کچھ دیر جب تک اللہ نے چاہا ہم ٹھہرے پھر رسول اللہﷺ کے پاس مالِ غنیمت کے کچھ اونٹ آئے۔ آپؐ نے ہمیں بلایا اور ہمیں سفید کوہان والے پانچ اونٹ دینے کا ارشاد فرمایا۔ جب ہم چلے تو ہم میں سے کسی نے کہا کہ ہم نے رسول اللہﷺ سے آپؐ کی قسم کا ذکر نہیں کیا ہمارے لئے ان میں برکت نہ ہوگی۔ ہم رسول اللہﷺ کے پاس واپس گئے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ ! ہم آپؐ کے پاس سواری مانگنے آئے تھے اور آپؐ نے قسم کھائی تھی کہ آپؐ ہمیں کوئی سواری نہ دیں گے۔ پھر آپؐ نے ہمیں سواری عطا کردی ہے۔ یا رسولؐ اللہ ! کیا آپؐ بھول گئے؟ آپؐ نے فرمایا اللہ کی قسم میں اگر اللہ چاہے تو کوئی قسم نہیں کھاتا مگر پھر کوئی اور بات اس سے بہتر دیکھتا ہوں تو وہی کرتا ہوں جو بہتر ہے اور قسم کھول دیتا ہوں پس تم جاؤ تمہیں اللہ نے سواری عطا فرمائی ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ جَرْم قبیلہ کی اس شاخ اور اشعریوں کے درمیان مودّت اور بھائی چارہ کا تعلق تھا اور ہم حضرت ابو موسیٰ ؓ اشعری کے پاس تھے اور ان کو کھانا پیش کیا گیا جس میں مرغ کا گوشت تھا۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ راوی زَہدَم جَرْمی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت ابو موسیٰ ؓ کے پاس آیا اور وہ مرغ کا گوشت کھا رہے تھے۔ باقی روایت سابقہ روایت کے مطابق ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ (حضورﷺ نے) فرمایا تھا کہ خدا کی قسم میں اسے (اپنی قسم کو) بھولا نہیں۔

حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ - قَالَ أَيُّوبُ وَأَنَا لِحَدِيثِ الْقَاسِمِ أَحْفَظُ مِنِّي لِحَدِيثِ أَبِي قِلاَبَةَ - قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى فَدَعَا بِمَائِدَتِهِ وَعَلَيْهَا لَحْمُ دَجَاجٍ فَدَخَلَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ أَحْمَرُ شَبِيهٌ بِالْمَوَالِي فَقَالَ لَهُ هَلُمَّ . فَتَلَكَّأَ فَقَالَ هَلُمَّ فَإِنِّي قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَأْكُلُ مِنْهُ . فَقَالَ الرَّجُلُ إِنِّي رَأَيْتُهُ يَأْكُلُ شَيْئًا فَقَذِرْتُهُ فَحَلَفْتُ أَنْ لاَ أَطْعَمَهُ فَقَالَ هَلُمَّ أُحَدِّثْكَ عَنْ ذَلِكَ إِنِّي أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي رَهْطٍ مِنَ الأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ " وَاللَّهِ لاَ أَحْمِلُكُمْ وَمَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ " . فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللَّهُ فَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِنَهْبِ إِبِلٍ فَدَعَا بِنَا فَأَمَرَ لَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَى قَالَ فَلَمَّا انْطَلَقْنَا قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ أَغْفَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَمِينَهُ لاَ يُبَارَكُ لَنَا . فَرَجَعْنَا إِلَيْهِ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أَتَيْنَاكَ نَسْتَحْمِلُكَ وَإِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَحْمِلَنَا ثُمَّ حَمَلْتَنَا أَفَنَسِيتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ " إِنِّي وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَتَحَلَّلْتُهَا فَانْطَلِقُوا فَإِنَّمَا حَمَلَكُمُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ " . وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ وَالْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كَانَ بَيْنَ هَذَا الْحَىِّ مِنْ جَرْمٍ وَبَيْنَ الأَشْعَرِيِّينَ وُدٌّ وَإِخَاءٌ فَكُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فِيهِ لَحْمُ دَجَاجٍ . فَذَكَرَ نَحْوَهُ . وَحَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ الْقَاسِمِ التَّمِيمِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ ح وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ وَالْقَاسِمِ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ كُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَى . وَاقْتَصُّوا جَمِيعًا الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ . وَحَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ - يَعْنِي ابْنَ حَزْنٍ - حَدَّثَنَا مَطَرٌ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا زَهْدَمٌ الْجَرْمِيُّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي مُوسَى وَهُوَ يَأْكُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِهِمْ وَزَادَ فِيهِ قَالَ " إِنِّي وَاللَّهِ مَا نَسِيتُهَا " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی