صحیح مسلم 3098: كتاب الأيمان

زَھدم سے مروی ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آپؐ سے سواری مانگنے آئے۔ آپؐ نے فرمایا میرے پاس کچھ نہیں جو میں تمہیں سواری کے لئے دوں۔ اللہ کی قسم میں تمہیں سوار نہیں کرا سکتا۔ پھر آپؐ نے ہمیں سفید و سیاہ کوہان والے تین اونٹ بھجوائے۔ ہم نے کہا ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس سواری لینے آئے تھے۔ آپؐ نے قسم کھائی کہ ہمیں سواری نہیں دیں گے پھر ہم آپؐ کے پاس آئے اور آکر آپؐ کو بتایا۔ آپؐ نے فرمایا میں کوئی قسم نہیں کھاتا مگر جب دوسری بات کو اس سے بہتر دیکھتا ہوں تو وہ کرتا ہوں جو زیادہ بہتر ہو۔
ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو موسیٰؓ اشعری بیان کرتے ہیں کہ ہم پیدل تھے ہم اللہ کے نبیﷺ کے پاس سواری مانگنے آئے تھے۔

وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ عَنْ ضُرَيْبِ بْنِ نُقَيْرٍ الْقَيْسِيِّ عَنْ زَهْدَمٍ عَنْ أَبِي مُوسَى الأَشْعَرِيِّ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ فَقَالَ " مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ وَاللَّهِ مَا أَحْمِلُكُمْ " . ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِثَلاَثَةِ ذَوْدٍ بُقْعِ الذُّرَى فَقُلْنَا إِنَّا أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ فَحَلَفَ أَنْ لاَ يَحْمِلَنَا فَأَتَيْنَاهُ فَأَخْبَرْنَاهُ فَقَالَ " إِنِّي لاَ أَحْلِفُ عَلَى يَمِينٍ أَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلاَّ أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ " . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو السَّلِيلِ عَنْ زَهْدَمٍ يُحَدِّثُهُ عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ كُنَّا مُشَاةً فَأَتَيْنَا نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَسْتَحْمِلُهُ . بِنَحْوِ حَدِيثِ جَرِيرٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی