صحیح مسلم 3099: كتاب الأيمان

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں ایک شخص نبیﷺ کے پاس رات دیر تک رہا۔ وہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس آیا تو بچوں کو سوتے پایا۔ اس کی بیوی اس کے پاس اس کا کھانا لائی۔ اس نے قسم کھائی کہ وہ اپنے بچوں (کے نہ کھانے) کی وجہ سے کھانا نہیں کھائے گا۔ پھر اس کی رائے بنی تو اس نے کھانا کھا لیا۔ پھر رسول اللہﷺ کے پاس آکر اس واقعہ کا ذکر کیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے برعکس بات کو بہتر جانا تو وہ اسے کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أَعْتَمَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ فَوَجَدَ الصِّبْيَةَ قَدْ نَامُوا فَأَتَاهُ أَهْلُهُ بِطَعَامِهِ فَحَلَفَ لاَ يَأْكُلُ مِنْ أَجْلِ صِبْيَتِهِ ثُمَّ بَدَا لَهُ فَأَكَلَ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا فَلْيَأْتِهَا وَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی