صحیح مسلم 3115: كتاب الأيمان

حضرت عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں حضرت عمرؓ بن خطاب نے رسول اللہﷺ سے پوچھا جبکہ آپؐ طائف سے واپس آنے کے بعد جعرانہ میں تھے اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے جاہلیت میں مسجد حرام میں ایک روز اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی آپؐ کا کیا ارشاد ہے؟ آپؐ نے فرمایا جاؤ اور ایک دن اعتکاف کرو، اور راوی کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے انہیں خمس میں سے ایک لڑکی دی۔ جب رسول اللہﷺ نے لوگوں کے قیدی آزاد کیے اور حضرت عمرؓ نے ان کی آوازیں سنیں وہ کہہ رہے تھے۔ ہمیں رسول اللہﷺ نے آزاد کر دیا تو حضرت عمرؓ نے پو چھا کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے لوگوں کے قیدی آزاد کر دیئے۔ تو حضرت عمرؓ نے کہا اے عبد اللہ! تم اس لڑکی کے پاس جاؤ اور اسے آزاد کردو۔
ایک اور روایت حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی (ﷺ) حنین سے واپس تشریف لائے تو حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ سے ایک نذر کے بارہ میں پوچھا جو انہوں نے جاہلیت میں ایک دن اعتکاف بیٹھنے کی مانی تھی۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
نافع سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ کے سامنے رسول اللہﷺ کے جعرانہ سے (تشریف لے جاکر) عمرہ کرنے کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے کہا آپؐ نے وہاں سے عمرہ نہیں کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرؓ نے جاہلیت میں ایک رات اعتکاف بیٹھنے کی نذر مانی تھی۔ باقی روایت سابقہ روایت کی طرح ہے۔
ایک روایت میں اِعْتِکَافُ یَوْمٍ کے الفاظ ہیں۔

وَحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ أَنَّ أَيُّوبَ حَدَّثَهُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ بَعْدَ أَنْ رَجَعَ مِنَ الطَّائِفِ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَكِفَ يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَكَيْفَ تَرَى قَالَ " اذْهَبْ فَاعْتَكِفْ يَوْمًا " . قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ أَعْطَاهُ جَارِيَةً مِنَ الْخُمْسِ فَلَمَّا أَعْتَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَبَايَا النَّاسِ سَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَصْوَاتَهُمْ يَقُولُونَ أَعْتَقَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ مَا هَذَا فَقَالُوا أَعْتَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَبَايَا النَّاسِ . فَقَالَ عُمَرُ يَا عَبْدَ اللَّهِ اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْجَارِيَةِ فَخَلِّ سَبِيلَهَا . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا قَفَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مِنْ حُنَيْنٍ سَأَلَ عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ نَذْرٍ كَانَ نَذَرَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ اعْتِكَافِ يَوْمٍ . ثُمَّ ذَكَرَ بِمَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ . وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ نَافِعٍ قَالَ ذُكِرَ عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ عُمْرَةُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْجِعْرَانَةِ فَقَالَ لَمْ يَعْتَمِرْ مِنْهَا - قَالَ - وَكَانَ عُمَرُ نَذَرَ اعْتِكَافَ لَيْلَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ . ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَمَعْمَرٍ عَنْ أَيُّوبَ . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ ح وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ كِلاَهُمَا عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ . بِهَذَا الْحَدِيثِ فِي النَّذْرِ وَفِي حَدِيثِهِمَا جَمِيعًا اعْتِكَافُ يَوْمٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی