صحیح مسلم 3121: كتاب الأيمان
حضرت ابو مسعود ؓ بدری کہتے ہیں کہ میں اپنے ایک غلام کو دُرہ سے مار رہا تھا میں نے پیچھے سے آواز سُنی۔ ابو مسعود جان لو۔ میں غصہ کی وجہ سے آواز پہچان نہ سکا۔ وہ کہتے ہیں جب آپؐ میرے قریب آئے تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ ہیں۔ آپؐ فرما رہے تھے جان لو اے ابو مسعود! جان لو اے ابو مسعود! میں نے ہاتھ سے دُرّہ پھینک دیا۔ آپؐ نے فرمایا جان لو ابو مسعود! اللہ تجھ پر اس سے زیادہ قدرت رکھتا ہے جتنی تم اس غلام پر (رکھتے ہو)۔ وہ کہتے ہیں میں نے کہا کہ اس کے بعد کبھی کسی غلام کو نہیں ماروں گا۔
ایک اور روایت میں ہے کہ درّہ میرے ہاتھ سے آپ ﷺ کے رُعب کی وجہ سے گر گیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِي ابْنَ زِيَادٍ - حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ كُنْتُ أَضْرِبُ غُلاَمًا لِي بِالسَّوْطِ فَسَمِعْتُ صَوْتًا مِنْ خَلْفِي " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ " . فَلَمْ أَفْهَمِ الصَّوْتَ مِنَ الْغَضَبِ - قَالَ - فَلَمَّا دَنَا مِنِّي إِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هُوَ يَقُولُ " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ " . قَالَ فَأَلْقَيْتُ السَّوْطَ مِنْ يَدِي فَقَالَ " اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ أَنَّ اللَّهَ أَقْدَرُ عَلَيْكَ مِنْكَ عَلَى هَذَا الْغُلاَمِ " . قَالَ فَقُلْتُ لاَ أَضْرِبُ مَمْلُوكًا بَعْدَهُ أَبَدًا . وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ح وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَهُوَ الْمَعْمَرِيُّ - عَنْ سُفْيَانَ ح وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِإِسْنَادِ عَبْدِ الْوَاحِدِ . نَحْوَ حَدِيثِهِ . غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ جَرِيرٍ فَسَقَطَ مِنْ يَدِي السَّوْطُ مِنْ هَيْبَتِهِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی