صحیح مسلم 3125: كتاب الأيمان
معرور بن سُوید کہتے ہیں ہم ربذہ میں حضرت ابو ذرؓ کے پاس سے گذرے۔ ان پر ایک چادر تھی اور ان کے غلام پر بھی ویسی ہی چادر تھی۔ ہم نے کہا اے ابو ذر! اگر آپ دونوں چادروں کو جمع کرتے تو ایک جوڑا بن جاتا۔ انہوں نے کہا میرے اور میرے بھائیوں میں سے ایک شخص کے درمیان اختلاف ہو گیا اس کی ماں عجمی تھی میں نے اسے اس کی ماں کا طعنہ دیا۔ اس نے میری شکایت نبی ﷺ کے پاس کردی میں نبی ﷺ سے ملا تو آپؐ نے فرمایا اے ابو ذر تم ایسے شخص ہو جس میں جاہلیت پائی جاتی ہے۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! جو لوگوں کو گالی دیتا ہے، لوگ اس کے باپ اور ماں کو گالی دیتے ہیں۔ آپؐ نے فرمایا اے ابو ذر! تم ایسے شخص ہو جس میں جاہلیت ہے۔ یہ (غلام) تمہارے بھائی ہیں۔ اللہ نے انہیں تمہارے ماتحت کر دیا ہے۔ پس جو تم کھاتے ہو اس میں سے انہیں (بھی) کھلاؤ اور جو خود پہنتے ہو اس میں سے انہیں (بھی) پہناؤ اور انہیں اس کام کا بوجھ نہ ڈالو جو انہیں مغلوب کردے اور اگر تم ان پر بوجھ ڈالو تو خود ان کی مدد کرو۔
ایک اور روایت میں اِنَّکَ امْرُؤٌ فِیْکَ جَاھِلِیَّۃٌ کے بعد یہ اضافہ ہے کہ مَیں نے عرض کیا میری بڑھاپے کی اس گھڑی کے باوجود! آپؐ نے فرمایا ہاں۔
ایک اور روایت میں ہے آپﷺ نے فرمایا ہاں بڑھاپے کی تمہاری اِس گھڑی کے باوجود۔
ایک اور روایت میں (فَاِنْ کَلَّفْتُمُوْھُمْ فَاَعِیْنُوْھُمْ کی بجائے) فَاِنْ کَلَّفَہُ مَایَغْلِبُہُ فَلْیُعِنْہ کے الفاظ ہیں۔
ایک اور روایت میں فَلْیَبِعْہُ (اسے فروخت کرو) کی بجائے فَلْیُعِنْہُ عَلَیْہِ (اس کی اس کام میں مدد کرے) کے الفاظ ہیں۔
اور ایک اور روایت میں نہ تو فَلْیَبِعْہ کے الفاظ ہیں اور نہ ہی فَلْیُعِنْہُ کے الفاظ ہیں بلکہ روایت کے آخر میں الفاظ یہ ہیں وَلَا یُکَلِّفْہُ مَا یَغْلِبُہُ۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ مَرَرْنَا بِأَبِي ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ وَعَلَى غُلاَمِهِ مِثْلُهُ فَقُلْنَا يَا أَبَا ذَرٍّ لَوْ جَمَعْتَ بَيْنَهُمَا كَانَتْ حُلَّةً . فَقَالَ إِنَّهُ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ رَجُلٍ مِنْ إِخْوَانِي كَلاَمٌ وَكَانَتْ أَمُّهُ أَعْجَمِيَّةً فَعَيَّرْتُهُ بِأُمِّهِ فَشَكَانِي إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَلَقِيتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ " . قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ سَبَّ الرِّجَالَ سَبُّوا أَبَاهُ وَأُمُّهُ . قَالَ " يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ هُمْ إِخْوَانُكُمْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ فَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَأَلْبِسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ وَلاَ تُكَلِّفُوهُمْ مَا يَغْلِبُهُمْ فَإِنْ كَلَّفْتُمُوهُمْ فَأَعِينُوهُمْ " . وَحَدَّثَنَاهُ أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ح وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ كُلُّهُمْ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ وَزَادَ فِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ وَأَبِي مُعَاوِيَةَ بَعْدَ قَوْلِهِ " إِنَّكَ امْرُؤٌ فِيكَ جَاهِلِيَّةٌ " . قَالَ قُلْتُ عَلَى حَالِ سَاعَتِي مِنَ الْكِبَرِ قَالَ " نَعَمْ " . وَفِي رِوَايَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ " نَعَمْ عَلَى حَالِ سَاعَتِكَ مِنَ الْكِبَرِ " . وَفِي حَدِيثِ عِيسَى " فَإِنْ كَلَّفَهُ مَا يَغْلِبُهُ فَلْيَبِعْهُ " . وَفِي حَدِيثِ زُهَيْرٍ " فَلْيُعِنْهُ عَلَيْهِ " . وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ " فَلْيَبِعْهُ " . وَلاَ " فَلْيُعِنْهُ " . انْتَهَى عِنْدَ قَوْلِهِ " وَلاَ يُكَلِّفْهُ مَا يَغْلِبُهُ " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 27: كتاب الأيمان
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
قرآن کریم کی آیات
23:117