صحیح مسلم 3141: كتاب الأيمان

حضرت جابر بنؓ عبد اللہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک شخص نے اپنا ایک غلام اپنی موت کے بعد آزاد کردیا اس (غلام) کے علاوہ اس کا کوئی مال نہ تھا نبی ﷺ کو یہ بات پہنچی تو آپؐ نے فرمایا اسے مجھ سے کون خریدے گا؟ حضرت نُعیم بن عبد اللہؓ نے آٹھ سو درہم میں وہ خرید لیا اور انہوں نے وہ (درہم) آپؐ کو ادا کر دئیے۔ عمرو کہتے ہیں میں نے حضرت جابر بن عبد اللہؓ کو کہتے سنا کہ وہ ایک قبطی غلام تھا جو پہلے سال فوت ہوگیا۔

حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ - يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ - عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَعْتَقَ غُلاَمًا لَهُ عَنْ دُبُرٍ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " مَنْ يَشْتَرِيهِ مِنِّي " . فَاشْتَرَاهُ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بِثَمَانِمِائَةِ دِرْهَمٍ فَدَفَعَهَا إِلَيْهِ . قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَبْدًا قِبْطِيًّا مَاتَ عَامَ أَوَّلَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 27: كتاب الأيمان

آج 10 میں سے 10 باقی