صحیح مسلم 3173: كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات
حضرت مغیرہ بن شعبہؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت نے اپنی سوکن کو خیمہ کے ڈنڈے سے قتل کردیا تو یہ معاملہ رسول اللہﷺ کے پاس لایا گیا۔ آپؐ نے اس کے خاندان پر دیت کا فیصلہ کیا اور وہ (مقتولہ) حاملہ تھی۔ آپؐ نے جنین کے بدلہ میں غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا۔ اس عورت کے ایک رشتہ دار نے کہا کیا ایسے (جنین) کی ہم یہ دیت دیں گے جس نے نہ کھایا نہ پیا نہ چیخا کہ اس کی آواز بلند ہوتی۔ ایسے کا تو خون بہا نہیں ہوگا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے فرمایا یہ قافیہ آرائی تو بدوؤں کی قافیہ آرائی کی طرح ہے۔ ایک اور روایت میں یہ اضافہ ہے کہ اس نے (اس عورت کا حمل) گرادیا تو نبیﷺ کے پاس معاملہ پیش ہوا۔ آپؐ نے اس میں ایک غلام یا لونڈی کے طور پر دیت کا فیصلہ فرمایا اور یہ ذمہ داری اس عورت کے رشتہ داروں پر ڈالی۔ اس روایت میں دِیَۃَ المَرْأۃِ کے الفاظ نہیں ہیں۔
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ نُضَيْلَةَ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ . أَنَّ امْرَأَةً قَتَلَتْ ضَرَّتَهَا بِعَمُودِ فُسْطَاطٍ فَأُتِيَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَضَى عَلَى عَاقِلَتِهَا بِالدِّيَةِ وَكَانَتْ حَامِلاً فَقَضَى فِي الْجَنِينِ بِغُرَّةٍ . فَقَالَ بَعْضُ عَصَبَتِهَا أَنَدِي مَنْ لاَ طَعِمَ وَلاَ شَرِبَ وَلاَ صَاحَ فَاسْتَهَلَّ وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ قَالَ فَقَالَ " سَجْعٌ كَسَجْعِ الأَعْرَابِ " . حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالاَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ مَعْنَى حَدِيثِ جَرِيرٍ وَمُفَضَّلٍ . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ بِإِسْنَادِهِمُ الْحَدِيثَ بِقِصَّتِهِ . غَيْرَ أَنَّ فِيهِ فَأَسْقَطَتْ فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ وَجَعَلَهُ عَلَى أَوْلِيَاءِ الْمَرْأَةِ . وَلَمْ يَذْكُرْ فِي الْحَدِيثِ دِيَةَ الْمَرْأَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 28: كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات