صحیح مسلم 3174: كتاب القسامة والمحاربين والقصاص والديات
حضرت مسور بن مخرمۃؓ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطابؓ نے لوگوں سے عورت کے جنین کے بارہ میں مشورہ کیا حضرت مغیرہؓ بن شعبہ نے کہا میں نبیﷺ کی خدمت میں حاضر تھا۔ آپؐ نے اس کے بارہ میں ایک غلام یا لونڈی کا فیصلہ فرمایا تھا۔ راوی کہتے ہیں حضرت عمرؓ نے کہا میرے پاس ایسا شخص لاؤ جو تمہارے ساتھ (اس بات) کی گواہی دے وہ کہتے ہیں پھر حضرت محمدؓ بن مسلمہ نے گواہی دی۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لأَبِي بَكْرٍ - قَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ اسْتَشَارَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ النَّاسَ فِي إِمْلاَصِ الْمَرْأَةِ فَقَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ شَهِدْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِيهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ . قَالَ فَقَالَ عُمَرُ ائْتِنِي بِمَنْ يَشْهَدُ مَعَكَ قَالَ فَشَهِدَ لَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی