صحیح مسلم 3220: كتاب الأقضية / القَضَاء

حضرت عائشہؓ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا کہ نبیﷺ کی خدمت میں ہندؓ حاضر ہوئی اور عرض کیا یا رسولؐ اللہ! اللہ کی قسم ایک وقت تھا کہ روئے زمین پر آپؐ کے گھر والوں سے زیادہ کسی گھر والوں کے لئے میں نہیں چاہتی تھی کہ اللہ انہیں ذلیل کرے اور اب روئے زمین پر کوئی گھر والے آپؐ کے گھر والوں سے زیادہ ایسے نہیں جن کے لئے میں چاہوں کہ اللہ انہیں عزت دے۔ نبیﷺ نے فرمایا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اور زیادہ پھر اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! ابو سفیان ایک روک رکھنے والا شخص ہے تو کیا مجھ پر کوئی گناہ ہوگا اگر میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے اس کے بچوں پر خرچ کروں؟ نبیﷺ نے فرمایا تجھ پر کوئی گناہ نہیں جو تو معروف کے مطابق ان پر خرچ کرے۔

وَحَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ هِنْدٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يُذِلَّهُمُ اللَّهُ مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ وَمَا عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ أَهْلُ خِبَاءٍ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يُعِزَّهُمُ اللَّهُ مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " وَأَيْضًا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ " . ثُمَّ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ مُمْسِكٌ فَهَلْ عَلَىَّ حَرَجٌ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى عِيَالِهِ مِنْ مَالِهِ بِغَيْرِ إِذْنِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ حَرَجَ عَلَيْكِ أَنْ تُنْفِقِي عَلَيْهِمْ بِالْمَعْرُوفِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 30: كتاب الأقضية / القَضَاء

آج 10 میں سے 10 باقی