صحیح مسلم 3221: كتاب الأقضية / القَضَاء

عروہ بن زبیرؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ہندؓ بنت عتبہ بن ربیعہ آئی اور کہنے لگی یا رسولؐ اللہ! ایک وقت تھا کہ اللہ کی قسم روئے زمین پر کوئی گھر والے ایسے نہیں تھے جن کے لئے میں آپؐ کے گھر والوں سے بڑھ کر ذلت چاہتی تھی اور آج روئے زمین پر کوئی گھر والے ایسے نہیں جن کے لئے میں آپؐ کے گھر سے زیادہ عزت کی خواہاں ہوں اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’اور بھی زیادہ‘‘ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ پھر اس نے کہا یا رسولؐ اللہ! ابو سفیان ایک روک رکھنے والا شخص ہے تو کیا میرے لئے کوئی حرج تو نہیں اگر میں اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے اس کے بچوں کو کھلاؤں؟ آپؐ نے اس سے فرمایا نہیں مگر معروف کے مطابق۔

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ جَاءَتْ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا كَانَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ خِبَاءٌ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يَذِلُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ وَمَا أَصْبَحَ الْيَوْمَ عَلَى ظَهْرِ الأَرْضِ خِبَاءٌ أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ يَعِزُّوا مِنْ أَهْلِ خِبَائِكَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " وَأَيْضًا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ " . ثُمَّ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ مِسِّيكٌ فَهَلْ عَلَىَّ حَرَجٌ مِنْ أَنْ أُطْعِمَ مِنَ الَّذِي لَهُ عِيَالَنَا فَقَالَ لَهَا " لاَ إِلاَّ بِالْمَعْرُوفِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 30: كتاب الأقضية / القَضَاء

آج 10 میں سے 10 باقی