صحیح مسلم 3225: كتاب الأقضية / القَضَاء
وَرَّاد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں حضرت مغیرہؓ نے حضرت معاویہؓ کی طرف لکھا سلام علیک اما بعد میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا۔ اللہ تعالیٰ نے تین چیزوں سے منع فرمایا۔ اس نے والد کی نافرمانی کو اور بیٹیوں کو زندہ گاڑنے کو اور خود دینے سے انکار اور دوسروں سے مانگنے کو حرام کیا ہے اور تین چیزوں سے منع فرمایا ہے قیل و قال سے، کثرتِ سوال کرنے سے اور مال ضائع کرنے سے۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيُّ عَنْ وَرَّادٍ قَالَ كَتَبَ الْمُغِيرَةُ إِلَى مُعَاوِيَةَ سَلاَمٌ عَلَيْكَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ " إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ ثَلاَثًا وَنَهَى عَنْ ثَلاَثٍ حَرَّمَ عُقُوقَ الْوَالِدِ وَوَأْدَ الْبَنَاتِ وَلاَ وَهَاتِ . وَنَهَى عَنْ ثَلاَثٍ قِيلٍ وَقَالٍ وَكَثْرَةِ السُّؤَالِ وَإِضَاعَةِ الْمَالِ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی