صحیح مسلم 3229: كتاب الأقضية / القَضَاء
سعد بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے قاسم بن محمد سے ایک ایسے شخص کے بارہ میں پوچھا جس کے تین مکان ہوں اور وہ ان میں سے ہر مکان کے تیسرے حصہ کی وصیت کرے۔ انہوں نے کہا وہ سب ایک مکان میں اکٹھے کر دئیے جائیں گے۔ پھر انہوں نے کہا مجھے حضرت عائشہؓ نے بتایا تھا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جس شخص نے کوئی ایسا کام کیا جو ہمارے طریق پر نہیں تو وہ رد کیا جائے۔
وَحَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ جَمِيعًا عَنْ أَبِي عَامِرٍ قَالَ عَبْدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الزُّهْرِيُّ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ سَأَلْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ رَجُلٍ لَهُ ثَلاَثَةُ مَسَاكِنَ فَأَوْصَى بِثُلُثِ كُلِّ مَسْكَنٍ مِنْهَا قَالَ يُجْمَعُ ذَلِكَ كُلُّهُ فِي مَسْكَنٍ وَاحِدٍ ثُمَّ قَالَ أَخْبَرَتْنِي عَائِشَةُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنْ عَمِلَ عَمَلاً لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی