صحیح مسلم 3231: كتاب الأقضية / القَضَاء

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا دو عورتیں تھیں۔ ان کے ساتھ ان کے دو بیٹے بھی تھے۔ ایک بھیڑیا آیا اور ان دونوں عورتوں میں سے ایک کا بیٹا لے کر چلتا بنا۔ اس نے اپنی ساتھی عورت سے کہا وہ تیرے بیٹے کو لے گیا اور دوسری نے کہا کہ وہ تو تیرے بیٹے کو لے گیا ہے۔ وہ دونوں اپنا جھگڑا حضرت داؤدؑ کی خدمت میں لے گئیں۔ انہوں نے ان میں سے بڑی کے حق میں اس کا فیصلہ کردیا۔ وہ دونوں نکل کر حضرت سلیمانؑ بن داؤد علیہما السلام کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور دونوں نے انہیں بتایا انہوں نے کہا میرے پاس چھری لاؤ۔ میں تم دونوں کے درمیان اس کو کاٹ کر تقسیم کردوں۔ چھوٹی نے کہا نہیں اللہ آپ پر رحم فرمائے، وہ اس کا بیٹا ہے تو آپؑ نے چھوٹی کے حق میں اس کا فیصلہ دے دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا میں نے سِکِّیْن (کا لفظ) کبھی نہیں سنا سوائے اس دن کے ورنہ ہم تو اَلْمُدْیَۃُ کہتے تھے۔

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي شَبَابَةُ حَدَّثَنِي وَرْقَاءُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " بَيْنَمَا امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بِابْنِ إِحْدَاهُمَا . فَقَالَتْ هَذِهِ لِصَاحِبَتِهَا إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ أَنْتِ . وَقَالَتِ الأُخْرَى إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ . فَتَحَاكَمَتَا إِلَى دَاوُدَ فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى فَخَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلاَمُ فَأَخْبَرَتَاهُ فَقَالَ ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أَشُقُّهُ بَيْنَكُمَا . فَقَالَتِ الصُّغْرَى لاَ يَرْحَمُكَ اللَّهُ هُوَ ابْنُهَا . فَقَضَى بِهِ لِلصُّغْرَى " . قَالَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاللَّهِ إِنْ سَمِعْتُ بِالسِّكِّينِ قَطُّ إِلاَّ يَوْمَئِذٍ مَا كُنَّا نَقُولُ إِلاَّ الْمُدْيَةَ . وَحَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنِي حَفْصٌ - يَعْنِي ابْنَ مَيْسَرَةَ الصَّنْعَانِيَّ - عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ح وَحَدَّثَنَا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ - وَهُوَ ابْنُ الْقَاسِمِ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ جَمِيعًا عَنْ أَبِي الزِّنَادِ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَ مَعْنَى حَدِيثِ وَرْقَاءَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 30: كتاب الأقضية / القَضَاء

آج 10 میں سے 10 باقی