صحیح مسلم 3246: كتاب الجهاد والسير
ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے نافع کی طرف لڑائی سے پہلے دعوتِ (اسلام) کے بارہ میں پوچھنے کے لئے لکھا۔ وہ کہتے ہیں انہوں نے مجھے لکھا یہ تو محض آغاز اسلام میں تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے بنو مصطلق پر حملہ کیا اور وہ غافل تھے اور ان کے جانوروں کو پانی پلایا جارہا تھا۔ آپؐ نے ان کے لڑنے والوں کو قتل کیا اور قیدیوں کو قید کیا اور اس دن _ یحيٰ کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کہا جویریہ کو پایا _ یحيٰ کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے کہا تھا جویریہ یا یقینا کہا تھا حارث کی بیٹی اور مجھ سے یہ حدیث حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کی اور وہ اس لشکر میں شامل تھے۔ ایک اور روایت میں جویریہ بنت حارث کا ذکر ہے اور اس میں راوی نے شک نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ قَالَ كَتَبْتُ إِلَى نَافِعٍ أَسْأَلُهُ عَنِ الدُّعَاءِ قَبْلَ الْقِتَالِ قَالَ فَكَتَبَ إِلَىَّ إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ فِي أَوَّلِ الإِسْلاَمِ قَدْ أَغَارَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلَى بَنِي الْمُصْطَلِقِ وَهُمْ غَارُّونَ وَأَنْعَامُهُمْ تُسْقَى عَلَى الْمَاءِ فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَهُمْ وَسَبَى سَبْيَهُمْ وَأَصَابَ يَوْمَئِذٍ - قَالَ يَحْيَى أَحْسِبُهُ قَالَ - جُوَيْرِيَةَ - أَوْ قَالَ الْبَتَّةَ - ابْنَةَ الْحَارِثِ وَحَدَّثَنِي هَذَا الْحَدِيثَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَكَانَ فِي ذَاكَ الْجَيْشِ. وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ بِهَذَا الإِسْنَادِ . مِثْلَهُ وَقَالَ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ . وَلَمْ يَشُكَّ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی