صحیح مسلم 3281: كتاب الجهاد والسير

حضرت ابو قتادہؓ سے روایت ہے کہ ہم حنین کے سال رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے پس جب ہم (دشمن سے) ملے تو مسلمان چکرا گئے۔ وہ کہتے ہیں میں نے مشرکوں میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک مسلمان پر چڑھا ہوا ہے۔ میں اس کی طرف گھوم کر اس کے پیچھے سے آیا۔ اور اس کو اس کے کندھے کی رگ پر میں نے مارا۔ وہ میری طرف متوجہ ہوا اور میرے ساتھ ایسا چمٹا کہ میں نے اس کے چمٹنے سے موت کی بو سونگھی۔ پھر وہ مر گیا اور اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ میں حضرت عمر بن خطابؓ سے ملا۔ انہوں نے کہا لوگوں کو کیا ہوا ؟ میں نے کہا اللہ کا حکم ! پھر لوگ لوٹے اور رسول اللہ ﷺ بیٹھ گئے اور فرمایا جس نے کسی کو قتل کیا ہے اور اس کے پاس اس کی گواہی بھی ہے تو اس کا سامان اسی کا ہے۔ راوی کہتے ہیں میں کھڑا ہو گیا اور میں نے کہا میری گواہی کون دے گا ؟ پھر میں بیٹھ گیا پھر آپؐ نے اسی طرح فرمایا۔ وہ کہتے ہیں میں کھڑا ہوا اور کہا میری گواہی کون دے گا ؟ پھر میں بیٹھ گیا۔ پھر آپؐ نے تیسری بار یہی بات کہی میں کھڑا ہوا پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اے ابو قتادہؓ کیا بات ہے ؟ میں نے آپؐ کے سامنے ساری بات بیان کی۔ لوگوں میں سے ایک شخص نے کہا یا رسولؐ اللہ! انہوں نے سچ کہا اس مقتول کا سامان میرے پاس ہے۔ آپؐ انہیں اپنا حق چھوڑنے پر راضی کردیں۔ حضرت ابو بکرؓ نے کہا نہیں اللہ کی قسم! آپؐ کبھی بھی یہ قصد نہیں کریں گے۔ اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے لڑے اور حضورؐ تمہیں اس کا سامان دے دیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انہوں نے سچ کہا پس تم وہ ان (ابو قتادہؓ) کو دے دو تو اس نے مجھے دے دیا۔ وہ کہتے ہیں میں نے زرہ بیچ دی اور اس سے بنو سلمہ (کے علاقے میں) ایک باغ خریدا۔ یہ پہلا مال ہے جو میں نے اسلام میں بنایا۔ ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا ہرگز نہیں، آپؐ قریش کے ایک لگڑ بگڑ کو نہیں عطا کریں گے اور اللہ کے شیروں میں سے ایک شیر کو چھوڑ دیں گے۔ اسی طرح اس روایت میں فَاِنَّہُ کے الفاظ نہیں ہیں۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى التَّمِيمِيُّ أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ الأَنْصَارِيِّ وَكَانَ جَلِيسًا لأَبِي قَتَادَةَ قَالَ قَالَ أَبُو قَتَادَةَ . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ . وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرٍ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ أَبَا قَتَادَةَ قَالَ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ . وَحَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ وَحَرْمَلَةُ - وَاللَّفْظُ لَهُ - أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ أَنَسٍ يَقُولُ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ كَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَى أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ حُنَيْنٍ فَلَمَّا الْتَقَيْنَا كَانَتْ لِلْمُسْلِمِينَ جَوْلَةٌ . قَالَ فَرَأَيْتُ رَجُلاً مِنَ الْمُشْرِكِينَ قَدْ عَلاَ رَجُلاً مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَاسْتَدَرْتُ إِلَيْهِ حَتَّى أَتَيْتُهُ مِنْ وَرَائِهِ فَضَرَبْتُهُ عَلَى حَبْلِ عَاتِقِهِ وَأَقْبَلَ عَلَىَّ فَضَمَّنِي ضَمَّةً وَجَدْتُ مِنْهَا رِيحَ الْمَوْتِ ثُمَّ أَدْرَكَهُ الْمَوْتُ فَأَرْسَلَنِي فَلَحِقْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالَ مَا لِلنَّاسِ فَقُلْتُ أَمْرُ اللَّهِ . ثُمَّ إِنَّ النَّاسَ رَجَعُوا وَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . فَقَالَ " مَنْ قَتَلَ قَتِيلاً لَهُ عَلَيْهِ بَيِّنَةٌ فَلَهُ سَلَبُهُ " . قَالَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ مَنْ يَشْهَدُ لِي ثُمَّ جَلَسْتُ ثُمَّ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ فَقَالَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ مَنْ يَشْهَدُ لِي ثُمَّ جَلَسْتُ ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ الثَّالِثَةَ فَقُمْتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا لَكَ يَا أَبَا قَتَادَةَ " . فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ صَدَقَ يَا رَسُولَ اللَّهِ سَلَبُ ذَلِكَ الْقَتِيلِ عِنْدِي فَأَرْضِهِ مِنْ حَقِّهِ . وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ لاَهَا اللَّهِ إِذًا لاَ يَعْمِدُ إِلَى أَسَدٍ مِنْ أُسُدِ اللَّهِ يُقَاتِلُ عَنِ اللَّهِ وَعَنْ رَسُولِهِ فَيُعْطِيكَ سَلَبَهُ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " صَدَقَ فَأَعْطِهِ إِيَّاهُ " . فَأَعْطَانِي قَالَ فَبِعْتُ الدِّرْعَ فَابْتَعْتُ بِهِ مَخْرَفًا فِي بَنِي سَلِمَةَ فَإِنَّهُ لأَوَّلُ مَالٍ تَأَثَّلْتُهُ فِي الإِسْلاَمِ . وَفِي حَدِيثِ اللَّيْثِ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ كَلاَّ لاَ يُعْطِيهِ أُضَيْبِعَ مِنْ قُرَيْشٍ وَيَدَعُ أَسَدًا مِنْ أُسُدِ اللَّهِ . وَفِي حَدِيثِ اللَّيْثِ لأَوَّلُ مَالٍ تَأَثَّلْتُهُ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 32: كتاب الجهاد والسير

آج 10 میں سے 10 باقی